02 May 2012 - 19:39
News ID: 4051
فونت
آيت‌الله مکارم شيرازي:
رسا نيوز ايجنيسي ـ حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلامي بيداري کي لہر دنيا کے مختلف گوشہ و کنار تک پہوچ چکي ہے ? مسلمانوں سے اپيل ہے کہ دشنموں کي سازش کے مقابلہ ميں ہوشياري سے کام ليں اور بے شمار زحمت و مشکلات سے انقلاب کي کاميابي حاصل ہوئي ہے اس کو سامراجيوں کے ذريعہ منحرف يا ضبظ ہونے کا موقع نہ ديں?
آيت‌الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت ‌الله ناصر مکارم شيرازي مرجع تقليد نے فقہ کے اپنے درس خارج ميں جو مسجد اعظم قم ايران ميں طلاب و علماء کے درميان منعقد ہوئي اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلامي بيداري تمام مسلمانوں کے لئے بہت بہترين و مناسب موقع ہے تا کہ مسلمان خود اور اسلام کو دشمنوں کے شر سے ا?زاد کريں بيان کيا : اس ميں کوئي بحث و شک نہي ہے کہ اسلامي بيداري ميں انقلاب اسلامي ايران موثر رہا ہے ?

حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي نے اس بيان کے ساتھ کہ مسلمانوں کو محتاط رہنا چاہئے اور اسلامي بيداري کي کاميابي کي حفاظت کرنا چاہيئے، اسلامي بيداري پر پيش ا?نے والے دو نقصان کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمن مخفيانہ اس کوشش ميں ہيں کہ جن ممالک ميں انقلاب و تبديلياں پيش ا?ئي ہيں ان ميں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے خاص منصوبہ پر عمل کيا جائے اور افسوس کي بات ہے کہ وہ لوگ بعض ممالک کو نقصان پہوچا بھي چکے ہيں ?

انہوں نے اسلامي بيداري کو دوسرے نقصان کے ہونے والے خطرہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کيا : دشمن چاہتے ہيں کہ مسلمانوں کے درميان اختلاف اس حد تک پھيل جائے کہ سب ايک دوسرے کے خون کے پياسہ ہو جائيں تا کہ اسلامي ممالک کے درميان پائے جانے والے رابطہ باقي نہ رہے اور ايک دوسرے سے رابطہ ختم کر ديں اور جس کا ايک نمونہ سعودي عرب اور مصر کے درميان پيش ا?نے والا اختلاف ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬