23 May 2012 - 12:56
News ID: 4141
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے عظمت شہداء کانفرنس ميں باعزت حيات کيلئے خود کي شناخت ضروري جانا ?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين گمبہ اورآئي ايس او گمبہ سکردو کے مشترکہ اہتمام سے سکردو ميں " عظمت شہداء " کانفرنس کا انعقاد کيا گيا جس ميں مذھبي ، سماجي شخصيتوں اور مختلف طقبے کے ھزاروں لوگوں نے شرکت کي ?

ايم ڈبليو ايم کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے کانفرنس ميں ملت جعفريہ کو درپيش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کرتے ہوئے تاکيد کي : باعزت حيات کيلئے خود کي شناخت ضروري ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ھمارے تمام مسائل کا حل وحدت اور ووٹ کي طاقت کے صحيح استعمال ميں پنہاں ہے کہا : سياست مذہب سے جدا نہيں ہے بلکہ سياست دين کا حصہ ہے? حق رائے دہي علاقے کي گليوں اور سٹرکوں کے لئے نہيں بلکہ آپ کے ووٹ کي کم سے کم قيمت آپ کے قومي مسائل کا حل ہے جن ميں آپ کي جان و مال اور عزت کي حفاظت سب پر مقدم اور ديگر رفاہي کام ثانوي حيثيت کے مالک ہيں ?

جناب ناصرعباس جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ سياسي جماعتوں نے ايک سازش کے تحت ہميں سطحي معاملات ميں الجھا رکھا ہے تاکيد کي : ہم مختلف پارٹيوں کے لئے زندہ باد کے نعرے لگاتے ہيں اور مرنے مارنے پر اترآتے ہيں نہ ھماري توجہ اپني ديني ذمہ داريوں کي طرف ہے اور نہ ہي ہم خود کو حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشريف کے عالمي انقلاب کے لئے امادہ کر رہے ہيں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ھم نے نہ امام زمانہ (عج) کي حکومت کے لئے حالات ہموار کئے اور نہ ہي ھمارے دل ميں وہ تڑپ نظر آتي ہے جو عام کميونسٹ پارٹيوں کے لئے مشاہدے ميں آتي ہے?

پاکستان کي اس نامور شخصيت نے اتحاد اور تنظيم کو اپني صفوں ميں فروغ دينے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : آپ کا مقصد روٹي کپڑا اور مکان سے کہيں بالا تر ہونا چاہئے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬