23 May 2012 - 17:49
News ID: 4146
فونت
ڈپٹي عالمي ريڈکراس سے ملاقات ميں ؛
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے عالمي ريڈکراس سے سوء استفادہ کي بہ نبست متنبہ کرتے ہوئے کہا : اس تنظيم کے ذمہدار اور ملازمين حضرات متوجہ رہيں کہ ان سے ھرگز سياسي استفادہ نہ کيا جائے ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مرجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت‌ الله ناصر مکارم شيرازي نے اج بدھ کے روز ڈپٹي عالمي ريڈکراس سے ملاقات ميں يہ بيان کرتے ہوئے کہ ھم معتقد ہيں کہ پوري دنيا کا معاشرہ ايک ہے اور يہ ملکي حدود مصنوعي ہيں کہا : زمين پر زندگي بسر کرنے والے تمام لوگ ايک معاشرے سے تعلق رکھتے ہيں اور ايک دوسرے سے جڑے ہوئے ہيں ?

حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ زبانيں ، ملکي حدود اور تہذيبوں کے اختلافات کو انسانوں کي جدائي کي دليل نہي سمجھنا چاھئے کہا : يہ باتيں دين کے اھم ترين احکامات ميں سے ہيں ، پيغمبر اسلام (ص) سے منقول ہے کہ اپ نے فرمايا کہ حضرت ادم (ع) کي اولاديں ايک دوسرے کے بدن کا ٹکڑا ہيں کہ اگر جسم کا کوئي ايک حصہ تکيلف ميں رہے تو دوسرا حصے کو تکليف ہوگي ?

اس مرجع تقليد نے مزيد کہا : انساني مدد کے سلسلے ميں ايات وروايات ميں انسانوں کو مورد نظر ٹہرايا گيا ہے اس ميں اسلام اور مسلمين کو مورد توجہ نہي رکھا گيا ہے جو ديني تعليمات کے عام ہونے کي دليل ہے ?

انہوں نے بيان کيا : ايک دوسري حديث ميں ايا ہے کہ اگر کوئي مسلمان کسي مظلوم کي اواز سنے اور اس پر لبيک نہ کہے ، اس کا جواب نہ دے تو وہ مسلمان نہي ہے اور ھم اس حوالے سے اپ کے مقاصد سے جڑے ہوئے ہيں ، ھم اپنے اور اپ کے درميان کسي قسم کا فرق محسوس نہي کرتے ?

حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي نے مزيد کہا : ھم اپ کو ايسا فدا کار سمجھتے ہيں جنہوں نے اپني جان کي بازي لگا کر دوسروں کو نجات دينے کي ٹھاني ہے اور يہ فداکاري ھماري نگاہ ميں قابل تحسين ہے ?

انہوں نے مزيد يہ کہتے ہوئے کہ اپ کا اصلي سرمايہ اپ پر لوگوں کا اعتماد ہے کہا : متوجہ رہيں کہ اپ کي اس تنظيم سے سوء استفادہ يا سياسي استفادہ نہ کيا جائے ?





تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬