05 June 2012 - 17:25
News ID: 4189
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي – سرزمين پاکستان کي نامور شخصيت حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے يہ بيان کيا کرتے ہوئے کہ اج دنيائے کفر پرچم امريکا کے زيرسايہ ہے تاکيد کي دنيائے اسلام نظام ولايت فقيہ کے زيرسايہ متحد ہوجائے کيوں کہ اس ميں عزت اسلام پنہاں ہے ?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ايم ڈبليوايم کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے ايک غير ملکي نشرياتي ادارے کو انٹرويو ديتے ہوئے تاکيد کي مجلس وحدت مسلمين نے بہت تھوڑے عرصے ميں خاموش تماشائي بني پاکستاني قوم کو فعال بنا ديا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم نے ملک بھر ميں قرآن و اہل بيت کانفرنسز منعقد کر کے ثابت کر ديا کہ اگر مخلصانہ کوشش کي جائے تو قوم ميں مايوسي کا خاتمہ ممکن ہے کہا : ھماري قوم ميں پائي جانے والي موجودہ اميديں ھميں ترقي تک رسائي ميں مددگار ہوں گي ?

ناصرعباس جعفري نے اتحاد کوطاقت کا سرچشمہ بتاتے ہوئے کہا : اس وقت عالم اسلام خصوصا پاکستان ميں اتحاد کا فقدان ہے جسے اپنا کر نہ صرف مومنين بلکہ شيعہ اور سني ميں بھي اخوت کو پروان چڑھايا جا سکتا ہے? مسلمان آپس ميں جتنے قريب ہوں گے، اتنے ہي متحد اور مضبوط ہونگے? اس سے دشمن کي سازشيں بھي ناکام ہوں گي?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ملت تشيع کي کسمپرسي اور مسائل و مشکلات کا حل نظام ولايت فقيہ ميں پنہاں ہے کہا : عالم کفر، امريکہ کا پيرو اور اس کے پرچم تلے اکٹھا ہے اور ان کا مقابلہ اہل ايمان سے ہے ھميں بھي اس کے مقابل متحد ہونا چاہئے ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ ولي فقيہ کي اطاعت کے بغيرھمارے اہداف ومقاصد کي تکميل ناممکن ہے کہا : اگر مقام اجتماع زير پرچم ولي فقيہ نہ ہو تو وہ کبھي شيطان سے نہيں بچ سکتے کيونکہ شيطان کا خدا سے وعدہ ہے کہ اے خدا مجھے تيري عزت کي قسم ميں ان سب کو اغوا کروں گا، جو بھي جماعت طاقت ور ہو جائے اور وہ ولي فقيہ کے زير سايہ نہ ہو تو اسے شيطاني طاقتيں اغوا کر ليتي ہيں اور انہيں اپنے مقاصد کيلئے استعمال کرتي ہيں?

انہوں نے مزيد کہا : مومنين ولي فقيہ کي محوريت ميں متحد ہوں اور ہمارا عقيدہ ہے کہ غيبت امام زمان (عج) ميں نائب امام ولي فقيہ ہے? جس کے اطاعت سے مسلمان ترقي کر سکتے ہيں کيونکہ رہبري کے بغير معاشرے نہيں چل سکتے?

حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ شہيد قائد حجت الاسلام عارف حسين الحسيني نے اپنے زمانہ قيادت ميں ولايت فقيہ کي ترويج کي اورحضرت امام خميني رضوان اللہ عليہ کو اپنا رہبر و پيشوا اعلان کيا مگران کي شہادت کے بعد پاکستان ميں نظريہ ولايت فقيہ کو فروغ نہيں ديا گيا کہا : کسي حد تک آئي ايس او کے جوانوں نے يونيورسٹيوں اور کالجوں ميں از سرنو اس نظريہ کي ترويج کي اور اماميہ طلبہ نے يونيوسٹيز ميں ورکشاپس اور سيمينارز کا انعقاد کرايا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ولايت ہمارا ايمان ہے کہ يہي صراط مستقيم ہے اور اسي پر چل کر ہم منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہيں کہا : ميرے خيال سے پاکستان کے مدارس واسکولوں ميں جس طرح سے نظريہ ولايت فقيہ جو مکتب تشيع کا سياسي و اجتماعي نظريہ ہے کي ترويج ہوني چاہئے تھي نہيں ہوئي ? يہ ہمارے امتيازات ميں سے ہے اسے مدارس ميں پڑھايا جانا چاہئے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬