10 June 2012 - 17:18
News ID: 4205
فونت
حجت الاسلام امين شھيدي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام امين شھيدي نے قرآن و اہلبيت کانفرنس بھکرميں تاريخ تشيع کو خون سے رنگين بتاتے ہوئے کہا کہ وفات پيغمبرکے بعد اسے گنتي کے چند لوگوں نے زندہ رکھا ?
حجت الاسلام امين شھيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قديمي امام بارگاہ (باہر والا) بھکرپاکستان ميں اج " قرآن و اہل بيت (ع ) " کانفرنس کا انعقاد کيا گيا جس ميں ايم ڈبليو ايم کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصرعباس جعفري، ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي ، صوبائي جنرل سکريٹري حجت الاسلام عبدالخالق اسدي اور صوبائي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام اصغر عسکري کے علاوہ کثير تعداد ميں عوام نے شرکت کي ?

حجت الاسلام شھيدي نے يکم جولائي کے اجتماع کو بھکر کانفرنس کا تسلسل اور ملت جعفريہ کي سياسي زندگي کا اہم ترين دن بتاتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمين کا کراچي سے چلنے والا کاروان وحدت ، آ ج بھکر پہنچا ہے اور بھکر کے بيدار اور باشعور فرزندان توحيد نے قرآن و اہلبيت کانفرنس ميں بھر پور شرکت کر کے ثابت کر ديا ہے کہ ملت جعفريہ پاکستان نا صرف بيدار ہے بلکہ ايم ڈبليو ايم کے پيغام وحدت سے اس کي دلي وابستگي بھي ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ايم ڈبليو ايم ، ملکي استحکام سالميت اور خود مختاري کے ساتھ ساتھ امت کي صفوں ميں وحدت کو فروغ دينے کے ليے ميدان ميں اتري ہے اور ہماري کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہيں کہا : بھکر کي سر زمين پر " قرآن و اہلبيت کا نفرنس " کا انعقاد ايک نئے دور کا آغاز ، ہماري وحدت کا عملي مظاہرہ ، ہمارے تمام مسائل کو حل کرنے کا بہترين طريقہ ہے ?

ايم ڈبليوايم کے اس اھم رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بھکرکے لوگ با غيرت اور با ضميرانسان ہيں جو پاکستانيت اور وحدت اسلامي پر يقين رکھتے ہيں کہا : تاريخ تشيع خون سے رنگين تاريخ ہے ، دشمن ہميں جھوٹي ايف آئي آر اور قتل و غارت کے ذريعے دبانے کي مکروہ کوششوں ميں مصروف ہے ليکن شايد و ہ بھول گيا ہے کہ وفات پيغمبراسلام (ص ) کے بعد اسے گنتي کے چند لوگوں نے زندہ رکھا يہاں تک کہ واقعہ کربلا پيش آيا جس نے اسلام کو ايک نئي زندگي دي ?

اس کانفرنس ميں مختلف ذاکرين اہلبيت ميں سے ضيغم عباس، محمد نواز سيدھڑ، رياض سيال، نصرت عباس چانڈيو اورياسين خان قندواني نے ملت تشيع کي سربلندي کيلئے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کي طرف سے ہونے والي کوششوں کو خراج تحسين پيش کرتے ہيں اور ايم ڈبليو ايم کي قيادت کے ساتھ اپني ھمراہي کا اعلان کرتے ہوئے تاکيد کي : ملت تشيع پاکستان ميں اسلام کي سربلندي کيلئے سرگرم ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہيں جب پاکستان ميں بھي امن اور سکون ہوگا?

انہوں نے پاکستان کے شيعہ و سني کو بھرپور اتحاد کا عملي مظاہرہ کرنے کي دعوت ديتے ہوئے کہا : قرآن و اہلبيت کي تعليمات پر عمل پيرا ہو کر ہي پاکستان ميں اسلامي انقلاب برپا کيا جا سکتا ہے?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬