17 June 2012 - 18:34
News ID: 4233
فونت
رسا نيوزايجنسي - سعودي عرب کے ولي عہد ، شہزادہ نائف بن عبدالعزيز کا انتقال ہوگيا ?
شہزادہ نائف

رسا نيوزايجنسي کي العالم سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، سعودي عرب کے ولي عہد اور وزير داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزيز 79 برس کي عمر ميں انتقال ہوگيا اوراج ان کي نماز جنازہ مسجد الحرام ميں منعقد ہوگي ?

سعودي شاہي خاندان کے جاري کردہ بيان ميں بتايا گيا ہے کہ شہزادہ نائف مئي سے جنيوا کے امريکن اسپتال ميں زير علاج تھے اور ان کا انتقال بھي جينيوا ہي ميں ہوا? شہزادہ نائف کي نماز جنازہ اج بعد نماز مغرب مسجد الحرام ميں ادا کي جائيگي اور تدفين مکہ مکرمہ ميں ہوگي?

شہزادہ نائف بن عبدالعزيز انيس سو تينتيس ميں پيدا ہوئے? انيس سو باون سے تريپن تک رياض کے نائب گورنر رہے انيس سو ستر ميں شاہ فيصل نے انہيں نائب وزير داخلہ کے عہدے پر مقرر کيا دوہزار گيارہ ميں شہزادہ سلطان کے انتقال کے بعد شاہ عبداللہ نے ستائيس اکتوبر دو ہزار گيارہ کو نائب وزيراعظم اور سعودي عرب کا ولي عہد مقرر کر ديا گيا تھا?

وہ انيس سو پچہتر سے وزير داخلہ کے عہدے پر بھي فائر تھے? انتہائي سخت گير شہزادہ نائف ، شاہ عبداللہ کي اصلاحات کے حامي نہيں تھے? شہزادہ نائف کے انتقال کے بعد شاہ عبداللہ کو نيا ولي عہد نامزد کرنا ہوگا اور چھہتر سالہ وزير دفاع شہزادہ سلمان کو نئے ولي عہد کے طور پر ديکھا جا رہا ہے? شہزادہ سلمان کو نومبر دو ہزار گيارہ ميں وزير دفاع بنايا گيا تھا? وہ پانچ دہائيوں تک رياض کے گورنر رہے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬