19 June 2012 - 16:13
News ID: 4241
فونت
حجت الاسلام تنوير شيرازي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام تنويرشيرازي نے مقصد قيام امام حسين عليہ السلام کو اصلاح معاشرہ بتاتے ہوئے تاکيد کي : ايم ڈبليو ايم پاکستان نے انہيں مقاصد کي تکميل پر قدم رکھا ہے ?
ايم ڈبليو ايم
 
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کشميرپاکستان کے رہنما حجت الاسلام تنويرشيرازي نے مرکزي جامع مسجد ميرپور ميں 28 رجب مدينہ سے امام حسين عليہ السلام کي رونگي کے سلسلے سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مقصد قيام امام حسين عليہ السلام پر نگاہ ڈالي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ امام حسين عليہ السلام نے قيام کے مقاصد تمام انصار پر واضح کررکھا تھا تاکيد کي : آپ نے مدينہ سے روانگي کے وقت خطبہ ميں ارشاد فرمايا کہ ميں امت جد کي اصلاح کے لئے کربلا کا سفر کر رہا ہوں اور اپني جان کي بازي لگا کر دين اسلام کا بول بالا کرنا چاہ رہا ہوں ?

ايم ڈبليو ايم کشميرپاکستان کے رہنما نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ قرآن وسنت کانفرنس لاہور آج کے حالات ميں جب کہ اہل تشيع کے خلاف مسلسل سازشيں کي جارہي ہيں اور محب وطن شيعہ سني بھائيوں کے خون دہشت گردوں کي طرف سے مباح قراردئے جاچکے ہيں تاکيد کي : ہم سب کا فريضہ بنتا ہے کہ ہم يکم جولائي کو مينار پاکستان لاہور ميں بلند ہونے والي آواز پر لبيک کہتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں اور اسلام و پاکستان کے دشمنوں يہ ثابت کرديں کہ ہم حسينيت کي اس عظيم شمع کے پرونے ہيں جسکي ضياء پاشي کا آغاز امام حسين عليہ السلام نے مدينہ منورہ سے کيا ?

انہوں نے يہ بيان کہتے ہوئے کہ مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے ملت تشيع کے کھوئے ہوئے وقار کي بحالي ، قومي مسائل کے حل کے لئے مثالي کردار ادا کيا ہے تاکيد کي : جولائي کو لاہور ميں منعقدہ قرآن وسنت کانفرنس ميں شريک ہو کر اپني عملي بيداري کاثبوت ديں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬