24 June 2012 - 17:28
News ID: 4268
فونت
کوفي عنان :
رسا نيوزايجنسي - سوريہ کے امور ميں اقوام متحدہ اورعرب ليگ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان نے سوريہ کے بحران کو حل کرنے ميں ايران کي مشارکت ضروري جانا ?
کوفي عنان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، سوريہ کے امور ميں اقوام متحدہ اورعرب ليگ کے خصوصي نمائندے اور اقوام متحدہ کے سابق جنرل سکريٹري کوفي عنان نے جنيوا ميں اقوام متحدہ کے دفتر ميں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ايران کي مشارکت پر تاکيد کي ?

انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ 30 جون کو جنيوا ميں منعقد ہونے والے رابطہ گروپ کے اجلاس ميں ايران کے اہم کردار کو نظر انداز نہيں کيا جاسکتا کہا : شام کے سلسلے ميں منعقد ہونے والي نشستوں ميں ايران کي شرکت منطقي اور لازمي ہے کيونکہ ايران شامي حکومت کا اہم اتحادي ہے?

واضح رہے کہ امريکہ اور بعض اس کے اتحادي ممالک شام کے متلعق اجلاس ميں ايران کي شرکت کي مخالفت کرتے رہے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬