25 July 2012 - 14:59
News ID: 4370
فونت
رہبرمعظم انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايران کے تينوں قوا اور اعلي حکام سے ملاقات کي ?
رہبرمعظم انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے کل منگل کي سہ پہر کو حکومت اور اسلامي نظام کے اعلي حکام اور عہديداروں کے ساتھ ملاقات ميں اہداف کے ہمراہ حقيقت پسندي کوحاليہ 32 برسوں ميں ايراني قوم اور اسلامي نظام کي ترقي و پيشرفت کي رمز قرارديا اور ايراني قوم و اسلامي نظام کي فيصلہ کن توانائيوں اور صلاحيتوں پر تاکيد کرتے ہوئے دشمن کے پيچيدہ چيلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ضروري اور غير ضروري امورکے سلسلے ميں تفصيل سے روشني ڈالي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حقيقت پسندي کے ہمراہ اہداف کي ظريف اور حساس ترکيب پر گہري توجہ کو ضروري قرارديتے ہوئے فرمايا: واقيعات کے ہمراہ اہداف کي ترکيب در حقيقت تدبر کے دائرے ميں مجاہدانہ حرکت ہے جس کے لئے عوام کو آگاہي فراہم کرنا اور حکام کي تمام ميداںوں ميں باہمي ہمدردي و ہمدلي اور تعاون ضروري ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے انقلاب اسلامي کي کاميابي کے آغاز سے ہي قتل ، قومي و لساني بحران، آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ، مسلمسل اقتصادي پابنديوں ،تير ماہ 1378 کے واقعات اور سن 1388 ميں رونما ہونے والے حوادث اور چيلنجوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم کي عظيم صلاحيتوں اور ظرفيتوں کي بدولت اسلامي نظام ان تمام چيلنجوں کے مقابلے ميں کامياب رہا اور دوسرے ميں پہلے مرحلے کي نسبت مزيد قوي اور مزيد مضبوط بن گيا?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حقيقت پسندي اور اہداف کے تضاد کےبارے ميں بعض افراد کے نظريہ کو رد کرتے ہوئے فرمايا: انقلاب اسلامي کے بہت سے اہداف عوامي مطالبات کا حصہ ہيں اور اسي وجہ سے وہ معاشرے کے عيني اور مسلم حقائق ميں شمار ہوتے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قومي عزت و وقار، ايمان سے سرشار زندگي ، ملک کي مديريت ميں شراکت، ہمہ گير پيشرفت ،اقتصادي و سياسي استقلال، اور بين الاقوامي سطح پر عزت و عظمت کو عوام کے حقيقي مطالبات ميں قرارديتے ہوئے فرمايا: عوام کے يہ مطالبات در حقيقت انقلاب کے اہداف کا حصہ ہيں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حقيقت پسندي اور اہداف ميں کوئي اختلاف اور منافات نہيں ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حقائق پر عدم توجہ اور منطقي اور معقول امورکے بغير اہداف کو خيال پردازي اور خام و ناقص تصور قرارديتے ہوئے فرمايا: حکام اور اعلي عہديداروں کو چاہيے کہ وہ اہداف کا منطقي اور معقول طور پر پيچھا کريں تاکہ اہداف صرف نعرے کي حد تک باقي نہ رہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےمعاشرے کے حقائق کو نظر انداز کرنے کو راہ کے انتخاب ميں خطا اور فيصلے و قضاوت ميں اشتباہ کا باعث قرارديتے ہوئے فرمايا: ہميں حقائق کي بنياد پر اپني حرکت کو منظم کرنا چاہيے اور اس راہ ميں غلطيوں اور غلطيوں کي جگہوں سے حفاظت بہت ہي اہم مسئلہ ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حقيقت پسندي کے عنوان کے تحت بعض غلط جگہوں کے بارے ميں مزيد تشريح فرمائي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: انقلاب اور اسلام کے دشمن عوام اور حکام کو حقيقت اور حقيقت نمائي کے ذريعہ محاسبات اوراندازوں ميں غلطي اور اشتباہ ميں مبتلا کرنے کي کوشش کررہے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسي سلسلے ميں سامراجي محاذ کو بڑا بنا کر پيش کرنے اور ايراني قوم کي طاقت و توانائي کو چھوٹا بنا کر پيش کرنے کے سلسلے ميں دشمن کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: اگر ہم اس حقيقت ميں گرفتار ہوجائيں اور اپني و دشمن کي طاقت کے درميان محاسبہ ميں خطا کريں تو ہم غلط راستے پر چل پڑيں گے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دنيا کے ساتھ دلبستگي اور نفساني کمزوريوں کو غلطيوں کا دوسرا مقام قرار ديا جو راہ کے انتخاب اور واقعيات کے محاسبہ کے وقت غلطي اور خطا کا سبب بنتا ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بغير قرباني کے اہداف تک پہنچنے کے تصور کو اشتباہ کا ايک دوسرا مقام قرارديتے ہوئے فرمايا: بعض واقعيات پر اعتماد اور تمام واقعي مسائل کو ايک دوسرے کے ساتھ ملا کر نہ ديکھنا بھي ايک غلط مقام اور غلط جگہ ہے جس کے بارے ميں ہوشيار رہنا چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ملک کے تمام حقائق کو ايک دوسرے کے ساتھ ملا کر پيش کرنے کو بہت زيادہ اميد افزا قدم قرارديتے ہوئے فرمايا: ان حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ اگر چہ اہداف کي سمت حرکت کرنے ميں ہماري قوم کو چيلنجوں کا سامنا ہے ليکن اس راہ ميں کوئي تعطل موجود نہيں ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دشمنوں کي طرف سے ايراني قوم کي راہ ميں تعطل پيش کرنے کي کوشش کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: وہ صريح اور آشکارا طور پر کہتے ہيں کہ دباؤ اور اقتصادي پابنديوں ميں شدت کے ذريعہ ايراني حکام کو اپنے اندازوں اور محاسبات ميں نظر ثاني کرنے پر مجبور کريں ليکن ہم حقائق کو ملحوظ رکھتے ہوئے نہ صرف اپنے محاسبات ميں نظر ثاني نہيں کرني چاہيے بلکہ اپني راہ پر اطمينان کے ساتھ سفربھي جاري رکھنا چاہيے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بعض موجود واقعيات کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا: اسلامي جمہوريہ ايران پر بعض سامراجي طاقتوں کا دباؤ ايک حقيقت ہے اور اسے نظر انداز نہيں کرنا چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: بعض سامراجي طاقتيں جن کے پاس سياسي و اقتصادي اور پروپيگنڈہ مشينري موجود ہے وہ اپنے آپ کو عالمي برادري بنا کر پيش کرنے کي کوشش کرتي ہيں ليکن يہ بات حقيقت پر مبني نہيں ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬