01 September 2012 - 14:59
News ID: 4505
فونت
قائد انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے ترکمنستان کے صدر سے ملاقات ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي پاليسي کو ہمسايہ ممالک کے ساتھ دوستي اور تعاون پر استوار بتايا ?
قائد انقلاب اور ترکمنستان کے صدر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ترکمنستان کے صدر بردي محمد اوف سے ملاقات ميں تاکيد کي : ہمسايہ ممالک کے سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي اسٹريٹيجي دوستي اور تعاون کي اسٹريٹيجي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے باہمي رشتوں ميں پيدا ہونے والي وسعت کا خير مقدم کيا اور فرمايا : دونوں ملکوں کے اندر موجود وسيع اور گوناگوں صلاحيتيں اور امکانات سے تعاون کو فروغ دينے کي راہ ہموار ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ترکمنستان کي ترقي و پيشرفت پر خوشي کا اظہار کيا اور فرمايا : مشترکہ مفادات کے شعبوں منجملہ بحيرہ کيسپيئن کو باہمي روابط کے فروغ کي بنياد بنايا جا سکتا ہے?

اس ملاقات ميں ترکمنستان کے صدر بردي محمداوف نے اپني قوم کا پرخلوص سلام پيش کيا اور کہا کہ ہم اپنے عظيم ہمسايہ ملک سے تعلقات کو فروغ دينے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائيں گے?

ترکمنستان کے صدر نے تہران ميں منقعدہ ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کو انتہائي فيصلہ کن قرار ديا اور کہا کہ يقينا اس اجلاس کے نتائج سے رکن ممالک کي پيشرفت و ترقي پر مثبت اور تعميري اثرات مرتب ہوں گے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬