01 September 2012 - 15:06
News ID: 4506
فونت
رھبر معظم انقلاب نے تاجکستان کے صدرسے ميں؛
رسا نيوزايجنسي - رھبر معظم انقلاب اسلامي ايران نے تاجکستان کے صدرسے ملاقات ميں زبان اور ثقافت کي بنياد پر باہمي تعلقات کو فروغ دينے پر تاکيد کي ?
قائد انقلاب اور تاجکستان کے صدر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے تاجکستان کے صدر امام علي رحمان سے ملاقات ميں علاقے کي قوموں کے گہرے اور ديرينہ لساني و ثقافتي اشتراکات کو دو طرفہ اور ہمہ جہتي روابط کو فروغ دينے کي مناسب اور سازگار ‎زمين قرار ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے مختلف شعبوں ميں باہمي روابط کے فروغ کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا : عوام الناس کے رسوم و آداب اور ديني عقائد کا احترام ان کي حمايت اور اعتماد کو مزيد استحکام بخشےگا اور کوئي بھي حکومت اس عوامي حمايت پر تکيہ کرکے جارح بيروني عناصر کا پائيداري سے مقابلہ کر سکتي ہے?

اس ملاقات ميں امام علي رحمان نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر روشني ڈالتے ہوئے اقتصادي و سياسي روابط کے زيادہ سے زيادہ فروغ پر زور ديا?

تاجکستان کے صدر نے ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کے معياري انعقاد کي قدرداني کي اور کہا : اجلاس کي افتتاحيہ تقريب سے جناب عالي کا خطاب اس تحريک کو مزيد موثر بنانے ميں مددگار ثابت ہوگا?

تاجکستان کے صدر نے علاقے کے ملکوں کو پسماندہ اور بد امني ميں مبتلا رکھنے کي بيروني طاقتوں کي کوششوں پر نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا: ہم امداد باہمي کے ذريعے ان سازشوں کا سامنا کريں گے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬