01 September 2012 - 18:49
News ID: 4514
فونت
بان کي مون:
رسا نيوزايجنسي- اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري بان کي مون نے ايران کي واپسي سے پہلے پريس کانفرنس ميں تاکيد کي : ناوابستہ تحريک کا اجلاس ايران کے سياسي مقام ميں اضافہ کا سبب بنے گا ?
اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري بان کي مون نے سفر ايران کي واپسي سے قبل پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناوابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کو ايران کے سياسي مقام ميں اضافہ کا سبب جانا ?

انہون نے يہ کہتے ہوئے کہ يہ اجلاس ايران کے لئے بہترين موقع تھا کہ وہ نہ صرف اپني سياسي حيثيت کو ارتقاء بخشے بلکہ علاقائي اور عالمي مسائل ميں اپنے متوازن اورتعميري کردار کو بہتر انداز سے انجام دے کہا: ميں نے اس دورے ميں رہبر انقلاب اسلامي، صدر ايران، ايران کي قومي سلامتي کے سکريٹري جنرل، ايران کے بعض ديگر اعلي حکام اور تہران يونيورسٹي کے چند طلباء سے ملاقات کي ہے?

بان کي مون نے بيان کرتے ہوئے کہ ميں نے ايران کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں بھي مذاکرات انجام ديئے ہيں اور ايراني حکام کي طرف سے بعض اقدامات کا بھي انجام پائے ہيں کہا: اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ايران پرامن ايٹمي توانائي کے حصول کے لئے کوشاں ہے ?

اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري نے فلسطين کي خود مختار انتظاميہ کے صدر محمود عباس سے ہونے والي اپني ملاقات کا تذکر کرتے ہوئے کہا: ميں اس ملاقات کے نتيجے ميں فلسطين ميں امن کي افسوسناک صورت حال سے آگاہ ہوا اور ہم نے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کيا ہے اس حوالے سے ميں ايران سے بھي اپيل کروں گا کہ وہ امن پراسس ميں مدد کرے?

بان کي مون نے اس پريس کانفرنس ميں يہ کہتے ہوئے کہ ايران مذاکرات اور سفارتکاري کے ذريعے علاقائي اور عالمي امن ميں معاون ثابت ہو سکتا ہے تاکيد کي: ميں اسي زاويہ نگاہ سے ايران آيا تھا اور اسي حالت ميں ايران سے واپس بھي جا رہا ہوں اور اس پر خوش ہوں کہ ميں نے اپنا پيغام پہنچا ديا ہے کيونکہ يہ پيغام ايک خاص موقع پر دنيا ضروري تھا?

انہوں نے اس اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے ايران کي کوششوں کو سراہتے ہوئے اس اجلاس ميں شرکت کي دعوت کي بناء پرايراني حکومت اور ايراني قوم کا شکريہ ادا کيا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬