06 September 2012 - 16:59
News ID: 4529
فونت
رسا نيوزايجنسي – قائد انقلاب اسلامي نے نماز کانفرنس کو ارسال کردہ پيغام ميں نماز کي اھميت پر تاکيد کي ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے نماز نيشنل کانفرنس کو ارسال کردہ پيغام ميں تاکيد کي : تمام تر ثقافتي ، ہنري اور تربيتي سرگرمياں اور کوششيں عوام اور خاص طور پر نوجوانوں ميں نماز سے متعلق روز افزوں رجحان کو بڑھانے کے لئے ہي صَرف ہوني چاہئيں ?

اس رپورٹ کے مطابق ، نماز نيشنل کانفرنس آج ايران شھرکرمانشاہ ميں قائد انقلاب اسلامي کے پيغام سے شروع ہوئي ?

قائدانقلاب اسلامي نے فرمايا : نماز کو اس کا صحيح مقام ديئے جانے سے معاشرہ اسلامي امنگوں کے مطابق اپنے حد کمال پر پہنچ جاتا ہے ?

قائد انقلاب اسلامي نے اپنے پيغام ميں فرمايا : اس سال بھي آپ خدا پرست اور حقيقت کے متلاشي مرد وزن نے پورے ملک ميں نماز سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کرکے اپنے عظيم اسلامي فريضے کي انجام دہي يعني نماز قائم کرنے کي راہ ميں ايک اور قدم اٹھايا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا: اگر اسلامي معاشرے ميں نماز کو اس کا اپنا صحيح اور حقيقي مقام حاصل ہوجائے تو اس صورت ميں تمام تر مفيد و تعميراتي مادي و معنوي کوششيں اپنا راستہ اعلي اہداف کي ہي جانب متعين کريں گي اور معاشرے کو اسلام کي امنگوں کے مطابق حد کمال کو پہنچا ديں گي ?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : اگر نماز کي اہميت سے غفلت برتي جائے اور نماز سے لاپروائي کي جائے تو پھر يہ راستہ صحيح سمت نہيں جائے گا اور نتيجے ميں اسلامي امنگوں کے مطابق انسانيت کو منزل کمال تک پہنچانے کے لئے کي جانے والي کوششوں کا اثر زائل ہوجائے گا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬