19 September 2012 - 19:42
News ID: 4584
فونت
توھين ا?ميز نمايش فيلم کے خلاف حکومت پاکستان کا فيصلہ؛
رسا نيوز ايجنسي - توھين ا?ميز فيلم کي نمايش کے خلاف حکومت پاکستان نے اس ھفتہ کے جمعہ کو يوم عشق رسول صلي اللہ کے طور پرمنائے جانے کا فيصلہ اور عام چھٹي کا اعلان کيا ?
کابينه دولت پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، وزيراعظم راجہ پرويز اشرف کي صدارت ميں اسلام آباد ميں ہونے والي وفاقي کابينہ کي مٹينگ ميں جمعہ کو يوم عاشق رسول صلي اللہ عليہ وسلم منانے کا فيصلہ کرتے ہوئے اس روز ملک بھر ميں عام تعطيل کا اعلان کيا گيا ?
 
وفاقي کابينہ کے آج ہونے والے اجلاس کا ايجنڈا موخر کرکے صرف گستاخانہ فيلم کے معاملے پرغور کيا گيا  ?
 
اجلاس ميں نے کراچي اور لاہور ميں آتش زدگي کے واقعات اور حاليہ سيلاب ميں جاں بحق افراد کيلئے فاتحہ خواني اور قيمتي انساني جانوں کے نقصان پرعلامتي خاموشي بھي اختيار کي گئي ?
 
وزيراعظم پاکستان نے اپنے افتتاحي خطاب ميں ان جاني نقصانات اور ان کي وجوہات پر اظہار خيال کرتے ہوئے سيلاب زدگان کيلئے فوج کے امدادي کارروائي کي تعريف کي?

راجہ پرويز اشرف نے گستاخانہ امريکي فيلم پر اظہار مذمت کرتے ہوئے وزيرداخلہ رحمان ملک کو خطاب ميں کہا: اس معاملے پر اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري بان کي مون کو احتجاج ريکارڈ کرايا جائے جبکہ اس معاملہ کے سلسلہ ميں پہلے ہي انٹرپول کو نوٹس ميں بھجواديا گيا ہے ?
 
کابينہ نے پاکستاني وزيراعظم کے حوالے سے يہ کہتے ہوئے کہ وہ خود بہت جلد امريکي سفير سے خود بات کريں گے اور  اس معاملے پر قوم کو اعتماد ميں ليں گے کہا: اسي حوالے سے اس جمعہ کو يوم عاشق رسول صلي اللہ عليہ وسلم منانے اور اس روز عام تعطيل کا فيصلہ کيا گيا?
 
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے ايک کانفرنس ميں جمعہ کو لبيک يارسول اللہ کے عنوان سے ايک عظيم ريلي نکالے جانے کا اعلان کيا تھا ?









 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬