23 September 2012 - 12:04
News ID: 4585
فونت
سيد حسن نصرالله :
رسا نيوز ايجنسي ـ حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري نے اسلام مخالف توھين ا?ميز فيلم کي مذمت کرنے کے ساتھ بيان کيا : دنيا کے مسلمانوں نے نہايت ہي ہوشياري کا مظاھرہ کرتے ہوئے عيسائي اقدار کي توھين کرنے کے بجائے ظلم و بربريت کا اصلي عامل امريکا کو اپنا اصل موقف قرار ديا ہے ?
سيد حسن نصرالله

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري سيد حسن نصرالله نے گذشتہ شب لبنان کے المنار چائينل سے شايع ہونے والي لائيو تقرير ميں پيغمبر اعظم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کي توھين ميں امريکا حکومت کي غير عاقلانہ اقدام کي مذمت کرتے ہوئے کہا : امريکي حکومت کي طرف سے رسول اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کي شان ميں توھين ا?ميز فيلم بنانا در اصل اسلام و قرا?ن اور پيغمبر اعظم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے سلسلہ ميں گذشتہ مختلف بے احترامي جيسے قرا?ن کو جلانا ، رسول اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کا کارٹون بنانا اور شيطاني ا?يات کتاب کے لکھنے سے بھي بدتر قدم ہے ?

انہوں نے رسول اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کي توھين کي حاليہ صورت حال پر رو نما ہوئے عکس العمل کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا : وہ حادثہ جو رو نما ہوئے وہ مسجد الاقصي کو ا?گ لگانے کے حادثہ سے بھي زيادہ خطرناک ہے ، اور بڑے پيمانہ پر کئے جا رہے توھين کے مقابلہ ميں خاموشي بھي خطرناک فعل ہے اور وہ امت جو اپنے پيغمبر کي توھين کے مقابلہ ميں خاموشي اختيار کرے وہ امت اسرائيل کو يہ پيغام دے گي کہ اسرائيل مسجد اقصي کو مزيد نذر آتش کرے اور ميں ايسے قدموں کو مسلمانوں پر ظلم جانتا ہوں اور قوم و ملت کے خلاف ھر طرح کے ہونے والے مظالم چاہے وہ حکومتي ، سياسي ، فکري يا اقتصادي ہو معمولا اس ميں دو طريقہ سے ميں وارد عمل ہونگا سب سے پہلے اس اھداف کي شناخت اور پھر اس کي ناکامي تک پہوچانے کي کوشش اور اس کو انجام نہ ہونے دينا يہ مقصد ہے اور دوسرا محور اس طرح کے ظلم دوبارہ نہ ہونے دينے کے سلسلہ ميں فعاليت کرنا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬