24 September 2012 - 12:54
News ID: 4596
فونت
اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري:
رسا نيوزايجنسي - اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري بان کي مون نے ايران کے صدر جمھوريہ ڈاکٹر احمدي نژاد سے ملاقات ميں، ناوابستہ کانفرنس کے ضمن ميں رهبرانقلاب اسلامي سے اپني ملاقات کے لمحات کو ناقابل توصيف بتايا ?
بان کي مون

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کي مطابق، اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري بان کي مون نے ايران کے صدر جمھوريہ ڈاکٹر احمدي نژاد سے نيويارک ميں ملاقات کے دوران، ناوابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کي برگزاري کي قدر داني کرتے ہوئے اس اجلاس کے ضمن ميں اپني ملاقاتوں کے تذکرہ ميں کہا: رهبرانقلاب اسلامي سے ھماري ملاقات کے لمحات قابل توصيف نہيں ہيں ?

اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري نے اسلامي جمھوريہ ايران کو سوريہ کے مسائل ميں ان محدود ممالک ميں شمار کرتے ہوئے جو سوريہ کو موجودہ بحران سے نجات دے سکتے ہيں کہا: اقوام متحدہ کے ايلچي اخضر ابراهيمي، کوشش ميں ہيں کہ سوريہ کے مسائل کو حل کرنے ميں ايران کي صلاحيتوں سے بخوبي استفادہ کريں ?

بان کي مون نے اس بيان کے دوسرے حصہ ميں يوروپ يونين کي خارجہ سياست کي ذمہ دار کي گفتگو کے حوالے سے کہ ايران کا جوھري معاملہ گفتگو کے ذريعہ حل وفصل کيا جانا چاھئے کہا: يہ معاملہ قانوني طور و طريقہ سے حل وفصل کيا جانا چاھئے ?

اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري نے ياد دہاني کي : ملتوں کو کسي بہانے اور کسي کي بھي طرف سے دھمکايا جانا ناقابل قبول ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬