11 October 2012 - 11:47
News ID: 4662
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : اسلامي انقلاب کي فتح کے بعد سے تا حال ملت ايران کا اصلي اور کليدي ہدف ہمہ جہتي مادي و روحاني پيشرفت رہي ہے اور يہ پيشرفت اسلامي تعليمات پر استوار اور مغرب کي مادہ پرستانہ پيشرفت سے مختلف ہے?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائيٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ اسلامي انقلاب کي فتح کے بعد سے تا حال ملت ايران کا اصلي اور کليدي ہدف ہمہ جہتي مادي و روحاني پيشرفت رہي ہے اور يہ پيشرفت اسلامي تعليمات پر استوار اور مغرب کي مادہ پرستانہ پيشرفت سے مختلف ہے?

شمال مشرقي ايران کے صوبے خراسان شمالي کے صدر مقام بجنورد ميں لاکھوں لوگوں کے چھلکتے ہوئے اجتماع سے خطاب ميں قائد انقلاب اسلامي نے ہمہ جہتي روحاني و مادي پيشرفت کي بلنديوں کي جانب ملت ايران کے ارتقائي سفر کا جامع تجزيہ پيش کيا?

آپ نے ملت ايران اور حکام کي فرض شناسي، ہوشياري، مستعدي، نشاط و اميد، محنت و لگن، اتحاد و ہمدلي اور موقعہ شناسي کو اس تيز رفتار ترقي کے اہم اسباب سے تعبير کيا اور فرمايا کہ ملت ايران توفيق الہي سے اپني روز افزوں توانائيوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکلات کو عبور کر جائے گي اور ملت ايران کو شکست دينے کي سامراجي محاذ کي حسرت اس کے دل ميں ہي رہ جائے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے مغرب کے مد نظر پيشرفت کو مادي امور تک محدود ادھوري ترقي قرار ديا اور فرمايا کہ اسلامي نقطہ نگاہ سے ترقي و پيشرفت کے مختلف مادي و روحاني پہلو ہيں جن ميں علم و دانش کا فروغ، اخلاقيات، مساوات، رفاہ عامہ، معيشت، عالمي وقار و اعتبار، سياسي خود مختاري اور قرب الہي شامل ہيں?

قائد انقلاب اسلامي کے مطابق اسلامي پيشرفت کي امتيازي خصوصيت اس کي ہمہ گيريت ہے? آپ نے فرمايا کہ اسلامي نقطہ نگاہ سے دنيا کے امور کي ايسي منصوبہ بندي کرنا چاہئے کہ اس ميں آئندہ کئي نسلوں اور دسيوں سال بعد کے حالات کو مد نطر رکھا گيا ہو اور اس کے ساتھ ہي آخرت کے لئے بھي اس انداز سے تياري کي جائے کہ گويا سفر آخرت کو بہت کم وقت باقي رہ گيا ہو?

اسلامي پيشرفت حاصل کرنے کے لوازمات پر روشني ڈالتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي نے خوبيوں اور خاميوں کي مکمل شناخت، حالات کے مطابق مناسب منصوبہ بندي، مطلوبہ منزل کي جانب حرکت کے ايک ايک مرحلے پر گہري نظر، عوام الناس کو راستے کے پورے نقشے اور در پيش مشکلات و خطرات سے با خبر رکھنے پر تاکيد کي?
آپ نے فرمايا کہ يہ فريضہ معاشرے کي ممتاز شخصيات بشمول سياسي، علمي اور ديني شخصيات، سب کے دوش پر عائد ہوتا ہے?

اسلامي پيشرفت کے مفہوم کي تشريح کے بعد قائد انقلاب اسلامي نے ہمہ جہتي اسلامي ترقي کي شاہراہ پر اسلامي جمہوري نظام کے سفر کا جائزہ ليا? آپ نے ايک جامع تصوير پيش کرتے ہوئے فرمايا کہ گزشتہ تينتيس سال کے دوران اسلامي نظام بلا وقفہ ارتقائي عمل طے کرتا رہا البتہ اس ميں کچھ نشيب و فراز بھي آئے?

قائد انقلاب اسلامي نے اس کے بعد ترقي کي بلند چوٹي کي جانب سفر کے تسلسل کے لوازمات اور تقاضوں کو بيان کرتے ہوئے فرمايا کہ عزم محکم، اميد و نشاط، محنت و لگن اور ہوشياري، ترقي کي شاہراہ پر مسلسل پيش قدمي کے بنيادي تقاضے ہيں چنانچہ اگر کسي قوم کے پاس يہ لازمي اسباب مہيا ہوں تو وہ تمام مشکلات پر غالب آ سکتي ہے اور دشمن کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کر سکتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ترقي کي بلند چوٹي پر رسائي کے لئے ملکي حالات کي معقول اور درست شناخت کو لازمي قرار ديا اور فرمايا کہ انقلاب کي فتح کے بعد سے ہي ملت ايران صيہونزم کے خباثت آميز نيٹ ورک سے بر سر پيکار ہے جس ميں بعض مغربي ممالک اور ان ميں سر فہرست امريکا شامل ہيں جو ملت ايران کے خلاف کسي بھي طرح کي معاندانہ کارروائي ميں تامل نہيں کرتے? آپ نے اس مقابلہ آرائي ميں ملت ايران کي توانائيوں اور اس کے ہاتھ ميں موجود مواقع کو بہت نماياں قرار ديا?

آپ نے فرمايا کہ اعلي استعداد کي مالک اور جوش و جذبے سے سرشار نوجوان نسل، عزم و ارادہ، قيمتي قدرتي ذخائر کہ جن کي مقدار اوسط عالمي مقدار سے زيادہ ہے، آب و ہوا کا تنوع، ہمدرد حکام، مستعد اور شجاع مسلح افواج، فاضل و ہمدرد علمائے کرام، بھري ہوئي يونيورسٹياں، دسيوں لاکھ طالب علم، بيس سالہ ترقياتي منصوبہ، ملت ايران کے نماياں وسائل اور امکانات ہيں جو اسے تمام مشکلات پر غالب آنے اور ہمہ جہتي ترقي کے لئے تيز رفتار پيش قدمي پر قادر بناتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے بنيادي تنصيبات اور عوامي خدمات کے شعبے ميں حاصل ہونے والي ترقي، سائنس و ٹکنالوجي کے شعبے کي پيشرفت اور روحانيت کے ارتقاء کو قابل تحسين قرار ديا اور فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کا سياسي ثبات و استحکام ملک کا اہم ستون ہے جو گوناگوں اور مختلف سياسي رجحانات کي حامل حکومتوں کے پرسر اقتدار آنے کے باوجود قائم و دائم ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اقتصادي شعبے ميں قانوني و عملي بنيادوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ معاشي شعبے ميں بنيادي تنصيبات جيسے ڈيموں کي تعمير، بجلي گھروں کي تعمير، نقل و حمل، سڑکوں کي تعمير اور مواصلاتي نيٹ ورک کي تعمير جو ايراني ماہرين کے ہاتھوں انجام پائي ہے معاشي شعبے کي اہم ترين بنيادي تنصيبات ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے جوش و جذبے سے سرشار، شجاع اور اعلي تعليم يافتہ نوجوان نسل کو ملت ايران کا ايک اور عظيم سرمايہ قرار ديا? آپ نے ملک کے اندر پائے جانے والے مثبت اور منفي نکات کا جائزہ ليتے ہوئے بعض مشکلات اور ان ميں سر فہرست گراني اور بے روزگاري کا ذکر کيا? آپ نے فرمايا کہ يہ ايسي مشکلات ہيں جن سے ہر عام آدمي دوچار ہے تا ہم يہ ناقابل حل مشکلات نہيں ہيں کيونکہ اسلامي انقلاب نے گزشتہ تينتيس برسوں ميں ان سے بھي بڑي مشکلات پر غلبہ حاصل کيا ہے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد پيش آنے والي بعض انتہائي پيچيدہ مشکلات منجملہ ملک کے اندر قوميتي تنازعہ پيدا کرنے کي سازشوں، آٹھ سالہ جنگ اور پابنديوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ ملت ايران استقامت و دانشمندي سے کام ليتے ہوئے موجودہ مشکلات کو بھي عبور کر جائے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے پابنديوں کے تعلق سے فرمايا کہ پابنديوں کا مسئلہ نيا نہيں ہے بلکہ اسلامي انقلاب کي فتح کے وقت سے ہي اس کا سامنا رہا ہے تا ہم دشمن يہ کوشش کر رہا ہے کہ پابنديوں کے سلسلے ميں مبالغہ آرائي کرے اور افسوس کا مقام ہے کہ ملک کے اندر بھي بعض لوگ وہي باتيں دہرا رہے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے ملت ايران کے خلاف کئي مراحل ميں پابنديوں ميں پيدا کي جانے والي شدت کو ان کے بے نتيجہ ہونے کا ثبوت قرار ديا اور فرمايا کہ امريکا اور بعض يورپي ممالک دروغ گوئي کرتے ہوئے ان پابنديوں کو ايٹمي مسئلے سے جوڑنے کي کوشش کر رہے ہيں جبکہ اسلامي انقلاب کي فتح کے فورا بعد سے پابندياں شروع ہو گئي تھيں جبکہ اس وقت ايٹمي توانائي کا موضوع زير بحث بھي نہيں تھا?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلام و قرآن کي برکت سے ملت ايران کے اندر پيدا ہونے والي گھٹنے نہ ٹيکنے کي جرئت کو سامراجي محاذ کي جھلاہٹ کا بنيادي سبب قرار ديا اور فرمايا کہ يہي وجہ ہے کہ وہ اسلام سے دشمني اور پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي شان ميں گستاخي کر رہا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ وہ (مغربي ممالک) جھوٹ بولتے ہيں کہ اگر ملت ايران ايٹمي توانائي سے صرف نظر کر لے تو پابندياں اٹھا لي جائيں گي کيونکہ نامعقول اور ايک طرح سے وحشيانہ سمجھي جانے والي ان پابنديوں کي بنيادي وجہ ملت ايران سے ان کا بغض و کينہ ہے?

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ يہ پابندياں در حقيقت ايک قوم کے خلاف جنگ سے عبارت ہيں ليکن اللہ کي توفيقات سے ملت ايران اس جنگ ميں بھي دشمن کو مغلوب کر ليگي? آپ نے فرمايا کہ بيشک پابنديوں سے کچھ مشکلات ضرور پيدا ہوتي ہيں اور بسا اوقات بے تدبيري کي وجہ سے ان مشکلات ميں ممکن ہے اضافہ بھي ہو جائے ليکن يہ مشکلات ايسي نہيں ہيں کہ اسلامي جمہوريہ ايران ان سے نمٹنے ميں کامياب نہ ہو سکے?

قائد انقلاب اسلامي نے زر مبادلہ کي قيمتوں ميں آنے والے اتار چڑھاؤ اور اس پر ملت ايران کے دشمنوں کي شادماني کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ تقريبا دو يا تين گھنٹے تک کچھ افراد نے تہران کي دو سڑکوں پر (بلديہ کي جانب سے رکھے گئے) کوڑے دانوں کو جلايا ليکن بعض مغربي ممالک کے حکام نے في الفور سفارتي آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بچکانہ انداز ميں بغليں بجانا شروع کر ديا? ان سے يہ سوال کرنا چاہئے کہ ايران کي معاشي صورت حال زيادہ خراب ہے يا يورپي ملکوں کي کہ جہاں تقريبا ايک سال سے سڑکيں مظاہرين کي آماجگاہ بني ہوئي ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے مغربي ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے فرمايا کہ آپ کي مشکلات ايران کے مسائل سے کئي گنا زيادہ پيچيدہ ہيں کيونکہ آپ کي معيشت تعطل اور جمود کا شکار ہو گئي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس وقت امريکا کے صدارتي انتخابات کا ايک اہم اشو عوام کي معاشي مشکلات اور ننانوے فيصدي آبادي کي تحريک ہے? آپ نے زور ديتے ہوئے کہا کہ يہ يقين جانئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران ان مشکلات سے لڑکھڑانے والا نہيں ہے بلکہ فضل پروردگار سے ان مشکلات پر قابو پا لے گا اور ملت ايران کو شکست دينے کي دشمنوں کي حسرت ان کے دل ميں ہي رہ جائے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے مشکلات پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے عوام الناس اور حکام کو اپنے فرائض پر عمل کرنے کي دعوت دي اور فرمايا کہ عوام الناس کا اہم ترين فريضہ ہوشياري اور صحيح وقت پر حالات کا درست تجزيہ اور تخمينہ ہے? آپ نے فرمايا کہ تہران ميں کچھ لوگ بازار کے تجار کے نام پر سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے آشوب برپا کيا جبکہ محترم تاجروں نے فورا بيان جاري کرکے ان سے لا تعلقي کا اعلان کيا جس سے بازار کے تجار کي ہوشياري اور معاملہ فہمي کا اندازہ لگايا جا سکتا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے سنہ دو ہزار نو کے (صدارتي انتخابات کے بعد رونما ہونے والے) فتنے کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ سنہ دو ہزار نو کے پرشکوہ انتخابات کے بعد کچھ لوگوں نے اعتراضات کئے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آشوب اور کشيدگي پيدا کر دي? جن لوگوں کے نام پر يہ فتنہ برپا ہوا تھا انہيں بھي فوري طور پر بيان جاري کرکے اس سے اپني لا تعلقي کا اعلان کر دينا چاہئے تھا ليکن انہوں نے ايسا نہيں کيا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ہوشياري اور بروقت صحيح تجزيہ بڑي اہم چيز ہے جس پر عوام کي ہميشہ توجہ رہنا چاہئے اور دشمن کي سازش کو بھانپ کر فورا رد عمل ظاہر کرنا چاہئے?

آپ نے ملک کے اعلي عہديداروں کي ذمہ داريوں کا ذکر کرتے ہوئے اتحاد و يکجہتي کي حفاظت، صحيح منصوبہ بندي، قانوني حدود کي پاسداري، فرض شناسي اور غلطيوں کو ايک دوسرے کے سر ڈالنے سے اجتناب پر زور ديا اور فرمايا کہ آئين ميں پارليمنٹ، حکومت، صدر مملکت اور عدليہ کے دائرہ کار کا تعين کر ديا گيا ہے? بنابريں تمام حکام کو چاہئے کہ اپنے قانوني فرائض پر عمل کريں اور آپس ميں متحد اور ہم آہنگ رہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ لطف الہي سے ملک کو اس سلسلے ميں کوئي مشکل در پيش نہيں ہے کيونکہ ملک کے اعلي حکام جذبہ ہمدردي سے سرشار اور ملک کے مستقبل سے گہري دلچسپي رکھنے والے ہيں? آپ نے فرمايا کہ بيشک غلطيوں اور اشتباہات کا امکان بھي موجود ہے ليکن ان کا تدارک اور تلافي بھي ہو سکتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ملت ايران نے جو راستہ چنا ہے وہ بہت عظيم ہے جو دنيا کي تاريخ کو بدل سکتا ہے جيسا کہ اس نے علاقے کي تاريخ کو تبديل کر ديا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے علاقے ميں رونما ہونے والے واقعات کو مغرب بالخصوص امريکا کے نقصان ميں اور صيہوني حکومت کے لئے خطرناک قرار ديا اور صيہوني حکام کي لن ترانيوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ اس مہمل بياني کا جواب دينے کي ضرورت نہيں تا ہم يورپي ملکوں کو جو امريکا کے نقش قدم پر چل پڑے ہيں، يہ بتا دينا ضروري ہے کہ يہ معيت عاقلانہ اور دانشمندانہ عمل نہيں بلکہ ايک طرح کي حماقت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے بيشتر يورپي ممالک کے سلسلے ميں ملت ايران کے قدرے اچھے تاثرات کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ البتہ برطانيہ کے سلسلے ميں ملت ايران کے تاثرات بہت خراب ہيں اور يہي وجہ ہے کہ برطانيہ کو خبيث کہا جاتا ہے? آپ نے فرمايا کہ يورپي ممالک کو سمجھ لينا چاہئے کہ امريکا کي ہمراہي کا نتيجہ ملت ايران کے اندر ان کے خلاف نفرت کے جذبات ميں مزيد شدت پيدا ہونے کے علاوہ کچھ اور نہيں ہوگا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ملک کي معاشي مشکلات کے حل کا راستہ قومي پيداوار، کام اور ايراني سرمائے کي حمايت ہے? آپ نے فرمايا کہ قومي پيداوار پر توجہ دينے سے گراني کي مشکل دور ہوگي، روزگار کے مواقع پيدا ہوں گے اور قوم کے اندر بے نيازي آئے گي? لہذا حکام کو چاہئے کہ قومي پيداوار کے موضوع پر خصوصي توجہ ديں?

قابل ذکر ہے کہ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي آج جب صوبہ خراسان شمالي کے مرکزي شہر بجنورد پہنچے تو عوام کے امڈتے سيلاب نے ان کا پرتپاک خير مقدم کيا?

قائد انقلاب اسلامي صبح ساڑھے نو بجے بجنورد ہوائي اڈے پر اترے اور طے شدہ پروگرام کے مطابق تختي اسٹيڈيم کي جانب روانہ ہوئے، سڑک پر لاکھوں کي تعداد ميں لوگ جمع تھے جس کي وجہ سے گاڑيوں کا کارواں انتہائي سست رفتاري سے آگے بڑھ رہا تھا اور کئي جگہ تو گاڑيوں کو کئي کئي منٹ رکنا پڑا?

عوام فرط شوق سے قائد انقلاب اسلامي کي گاڑي پر پھول برسا رہے تھے? لوگوں کي کثير تعداد کي آنکھوں سے فرط عقيدت سے آنسو بہہ رہے تھے? قائد انقلاب اسلامي کے بجنورد پہنچنے سے گھنٹوں پہلے ہي لوگ سڑکوں پر جمع ہو گئے تھے?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬