13 October 2012 - 15:50
News ID: 4668
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نے صوبہ خراسان شمالي ميں مسلح افواج کي مشترکہ پريڈ سے خطاب ميں يہ کہتے ہوئے کہ ايران فوج حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دے گي تاکيد کي : ايراني قوم اہل حملہ و يلغار نہيں ہے ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے صوبہ خراسان شمالي ميں شہيد نوري چھاؤني ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے حضرت جواد الآئمہ انفينٹري بريگيڈ ميں فوج، سکيورٹي دستوں اور رضا کار دستوں کي مشترکہ پريڈ سے خطاب کيا ?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے حضرت جواد الآئمہ انفينٹري بريگيڈ ميں پہنچنے کے بعدشہداء کے يادگار مقام پرحاضري دي اور دفاع مقدس کے شہيدوں کے درجات کي بلندي کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کي تلاوت فرمائي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس تقريب ميں مسلح افواج کو قوم کے لئے شاندار سکيورٹي اور دشمنوں کي فوجي دھمکيوں کے مقابلے ميں امن و سلامتي کا باعث قرارديتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم اسلامي تعليمات کي روشني ميں اہل حملہ و يلغار نہيں ہے ليکن دشمن کے کسي بھي فوجي حملے کي صورت ميں پيچھے بھي نہيں ہٹے گي اور دشمن کو منہ توڑ جواب دےگي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے تسلط پسند اور سامراجي طاقتوں کي جانب سے جنگ افروزي کا مقصد، سرمايہ داروں کے فوجي ساز و سامان کي فروخت قرارديتے ہوئے فرمايا: دشمن کے جنگي جنون اور اس کے جنگي نظريہ کوختم کرنے کے لئے قوم اور مسلح افواج کي مکمل دفاعي آمادگي بہت ضروري ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: قوم بالخصوص جوانوں ميں دفاعي آمادگي کا جذبہ پہلے سے کہيں زيادہ موجود ہے اور مسلح افواج بھي پہلے سے کہيں زيادہ آمادہ ، مضبوط اور قوي ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دفاعي طاقت و توانائي کو بڑھانے ميں اللہ تعالي کي ياد اور معنويت کے عامل کو اہم قرارديتے ہوئے فرمايا: آٹھ سالہ دفاع مقدس ميں اسلامي سربازوں کي کاميابي، غزہ کي 22 روزہ جنگ اور لبنان کي 33 روزہ جنگ ميں لبناني مجاہدين کے ہاتھوں اسرائيلي مسلح فوج کي حيرب انگيز شکست، دفاعي طاقت و قدرت کو بڑھانے کے سلسلے ميں معنوي اثرات کے بہترين اور شاندار نمونے ہيں?

رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: ايراني قوم آج ہر دور کي نسبت دشمن کے مقابلے ميں قدرتمند اور طاقتور ہے اورقدرت و طاقت کااحساس حقائق پر مبني ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايراني قوم اور مسلح افواج کي دفاعي آمادگي اور اس کي حفاظت پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم اور مسلح افواج کي آمادگي اور کام و تلاش کے جذبے نے دشمن کے دل پر ايسي ہيبت اور ايسا خوف بٹھا ديا ہے جس کي بنا پر دشمن سےحملے کا وہم و گمان بھي سلب ہوگيا ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي اور مسلح افواج کے کمانڈر انچيف کے خطاب سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے سربراہ ميجر جنرل جعفري نےمسلح افواج بالخصوص سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کي فوجي اور دفاعي توانائيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن کي مسلسل دھمکيوں کو سپاہ زير نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے ساتھ اپني دفاعي آمادگي اور ميزائلي نظام کو مزيد قوي بنانے نيز سپاہ و بسيج کي دفاعي صلاحيتوں کو بڑھانے اور دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دينے کے لئے آمادہ ہے?

اس تقريب ميں " قبلہ اميد " ترانہ بھي پيش کيا گيا?

تقريب کے اختتام پررہبر معظم انقلاب اسلامي کے سامنے مسلح افواج کے دستوں نے شاندار پريڈ کا مظاہرہ کيا?




تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬