13 October 2012 - 14:33
News ID: 4670
فونت
حجت الاسلام سيد حسن نصرالله:
رسا نيوزايجنسي – حزب اللہ کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام سيد حسن نصرالله نے تاکيد کي : ايراني ڈرون طيارہ سيکڑوں کيلو ميٹر مقبوضہ فلسطين کي فضاوں ميں پرواز نے اسرائيلي حفاظتي سيسٹم کو چيلنج کرديا ?
سيد حسن نصرالله

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام سيد حسن نصرالله نے اپني تقرير ميں جو المنار ٹي وي سے براہ راست نشر ہورہي تھي ، مقبوضہ فلسطين کي فضاوں ميں پرواز کرتے ايراني ڈرون طيارہ کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا: حزب الله نے ايک ترقي يافتہ ڈرون طيارہ لبنان سے اسرائيل محدودہ ميں روانہ کيا جو سيکڑوں کيلوميٹر سمندري فضاوں ميں پرواز کرتے ہوئے جنوبي فلسطين سے صھيوني حفاظتي دائرے ميں داخل ہوا اور اسرائيل کے اھم حفاظتي مراکز کے اوپر اڑان بھرتا رہا ?

سيد حسن نصرالله نے ڈرون طيارہ کے سلسلے ميں يہ بتاتے ہوئے کہ يہ طيارہ روس کا بنايا ہوا نہيں تھا کہا: ايراني اور لبناني ہاتھوں سے بنا يہ فلائٹ سيکڑوں کيلوميٹر تک صھيوني فضاوں ميں اڑتا رہا ?

حزب اللہ کے جنرل سکريٹري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ جاسوسي ڈرون طيارے کي يہ پروازيں نہ پہلي ہيں اور نہ ہي يہ آخري ہوگي تاکيد کي : ہم نے اس آپريشن کا نام "شهيد حسين ايوب" رکھا ہے جبکہ ايوب(ع) ايک نبي نام بھي ہے جو صبرو بردباري اور استقامت کي علامت ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا: يہ ڈرون طيارہ ايراني ہے جيسے حزب اللہ کے ماہرين نے اپني ضرورت کے مطابق ڈيزائن کيا ہے ، اس طيارے نے اسرائيل کي تمام سيکوريٹي باڈرز اور ريڈارز کو چکما ديا اور اپني مہم پوري کي ليکن اسرائيلي اپني عوام کو حقيقت سے اگاہ کرنے سے کترا رہے ہيں اور کہتے ہيں کہ ھم نے اسے وقت سے پہلے ہي مار گرايا ?

سيد حسن نصرالله نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم اپني طاقت کا کچھ حصہ منظر عام پر لائے ہيں ليکن اس کا بڑا حصہ ابھي پوشيدہ ہے جو کسي بھي وقت سامنے آسکتا ہے کہا: ہم نے گرے ہوئے طيارے کے لاشہ کو ہماري ٹيکنالوجيکل ترقي کا اندازہ لگانے کے لئے اسرائيل کے لئے چھوڑ ديا ہے ?

انہوں نے اس آپريشن کو حزب اللہ کے جوانوں کي سائنسي ترقي اور پيشرفت کي ايک بڑي دليل بتايا اور کہا: پرواز کے وقت اس طيارے کو لبنان سے کنٹرول کيا جا رہا تھا جو اسرائيل کي بارہا فضائي خلاف ورزيوں کا جواب ہے ?

سيد حسن نصرالله نے مزيد کہا: اسرائيل ہميشہ لبنان کي فضائي حدود کے خلاف ورزياں کرتا رہا ہے ، لھذا ہم اس کا جواب دينے کا حق رکھتے ہيں اور آيندہ جب بھي جہاں چاہيں گے اس طيارے کو روانہ کريں ، تاکہ اسرائيلي پرچم کو زير کرتے ہوئے دور دراز اسرائيلي جزائر تک پرواز کرسکے ?

انہوں نے شب و روز اس مشن ميں مصروف اپنے جوانوں کے شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا: ھم يہاں ايک اور بات بتاديں کہ ہمارے جوان لبناني حالات کے تحت شعاع نہيں جاتے بلکہ ھر حالات ميں اپني سرگرمياں جاري رکھتے ہيں، سوچتے ہيں پلاننگ کرتے ہيں اور دشمن پر نظر رکھتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬