13 October 2012 - 15:29
News ID: 4671
فونت
وزارء ھند و پاکستان کي تاکيد:
رسا نيوز ايجنسي - ہندوستان کے وزير خزانہ پي چدمبرم اور پاکستان کے وزير خزانہ عبدالحفيظ شيخ نے اقتصادي ميدان ميں ايران کے ساتھ تعلقات ميں توسيع پر تاکيد کي ?
وزارء ھند وپاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزير خزانہ پي چدمبرم اور پاکستان کے وزير خزانہ عبدالحفيظ شيخ نے کل ٹوکيو ميں منعقدہ آئي ايم ايف کے جنرل اسمبلي کے اجلاس کے موقع پر ايران کے وزير خزانہ شمس الدين حسيني سے الگ الگ ملاقاتوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات کي توسيع پر اپني آمادگي کا اظہار کيا ?

ہندوستان کے وزير خزانہ پي چدمبرم نے ايران کو ٹکنالوجي ، قدرتي وسائل اور توانائي کے لحاظ سے اہم ملک قرار ديتے ہوئے کہا: ہندوستان دونوں ممالک کے مابين طے ہونيوالے مشترکہ منصوبوں کي تکميل کے لئے اپني کوششيں جاري رکھے گا ?

دوسري جانب پاکستان کے وزير خزانہ عبد الحفيظ شيخ نے ايران کے وزير خزانہ شمس الدين حسيني سے ہونيوالي ملاقات ميں تاکيد کي: پاکستان کي حکومت قومي مفادات کے پيش نظر اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ مزيد تعلقات بڑھانا چاہتي ہے?

انہوں نے مختلف شعبہ خصوصا توانائي کے شعبے ميں دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں کي تکميل پر زور ديتے ہوئے کہا : اس سلسلے ميں پاکستاني عوام کسي بھي دباؤ کو قبول نہيں کريں گے ?

اس ملاقات ميں ايران کے وزير خزانہ شمس الدين حسيني نے بھي ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے موجود گنجائشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اسلامي جمہوريہ ايران ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ سرمايہ کاري اور مشترکہ منصوبوں کي تکميل کے لئے پوري طرح آمادہ ہے ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬