09 January 2013 - 11:38
News ID: 4981
فونت
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نے 19 دي کے موقع پر قم کي عوام کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب ميں پرسکوں انتخابات کے انعقاد کي تاکيد کي ?
حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے کل منگل کي صبح قم کے ہزاروں انقلابي اور ديندار افراد کے اجتماع سے خطاب ميں 19 دي ماہ ميں قم کے عوام کے قيام کو مبارک ، فيصلہ کن اور اللہ تعالي کے سچے وعدوں کے پورا ہونے کا مظہر قرارديا اور دشمنوں کي حرکات و سکنات ، منصوبوں بالخصوص آئندہ خرداد ماہ ميں ہونے والے صدارتي انتخابات کے سلسلے ميں دشمن کي سازشوں کے مقابلے ميں پائداري، ہوشياري اور بيداري پر تاکيد کرتے ہوئے انتخابات کے بارے ميں حکام ، خواص ، عوام ، ذرائع ابلاغ اور انتخابات ميں نامزد ہونے والے افراد کي ذمہ داريوں کے بارے ميں اہم نکات بيان کئے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے انقلاب کے دوران اور حاليہ تين عشروں ميں رونما ہونے والے واقعات اور 19 دي کے قيام جيسے يادگار واقعات کو سبق آموز قراردينے ہوئے فرمايا: بعض لوگ شاہ کي مغرور اور متکبر حکومت پر کاميابي اور امريکہ کي تسلط پسند اور ظالم حکومت کے ذلت آميز چنگل سے رہائي کو مشکل اور محال تصور کرتے تھے ، ليکن اللہ تعالي کي مدد و نصرت سے شاہ کي طاغوتي حکومت تاريخ کے کوڑے داں ميں پھينک دي گئي اور اسلامي جمہوريہ ايران اور ايراني قوم نے امريکہ کے مد مقابل مکمل استقلال حاصل کرليا اورآج ديگر قوموں کي آنکھوں ميں ايراني قوم کا نام اور اسلامي نظام قابل فخر اور مايہ ناز بن گيا ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حاليہ تين عشروں ميں کاميابيوں کو اللہ تعالي کے وعدوں کے محقق ہونے کا مظہر اور قرآن مجيد کي متعدد آيات کا حوالہ ديتے ہوئےفرمايا: يقيني اور قطعي طور پر اللہ تعالي کي مدد و نصرت مناسب وقت ميں مؤمن، پائدار، ہوشيار اور آگاہ قوموں کو حاصل ہوجاتي ہے اور يہ اللہ تعالي کي اٹل اور ناقابل تغيير سنت ہے اور اللہ تعالي کي اسي سنت کي بنياد پر ايراني قوم اس مرحلے ميں اور ديگر مراحل ميں اپنے دشمنوں پر کامياب ہوجائےگي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دنيا ميں ايراني قوم کےصحيح اہداف ، صاف و شفاف گفتگو اور ان اہداف کو آگے بڑھانے کے سلسلے ميں تدبير کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: اگر ايران کي عزيز قوم، اورحوصلہ مند و توانا جوان، استقامت اور پائداري کے ساتھ اپني راہ پر گامزن رہيں گے تو بيشک اللہ تعالي کي سچي سنت کي بنياد پر اور مناسب وقت ميں ان کے تمام قومي ، مذہبي اور عالمي نعرے محقق ہوجائيں گے اور تاريخ کي راہ بدل جائے گي اور حضرت ولي عصر (عج) کے ظہور کي راہيں ہموار ہوجائيں گي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايران کے خلاف پابندياں عائد کرنے اورايراني عوام کو تنگ کرنے کے سلسلے ميں سامراجي حکومتوں کے باہمي اتحاد و تعاون کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: سامراجي طاقتيں ماضي کي نسبت آج کھل کر اس بات کا اعتراف کررہي ہيں کہ اقتصادي پابنديوں کا مقصد ايراني قوم کو تنگ اور پريشان کرنا ہے تاکہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران کے مد مقابل کھڑے ہوجائيں اور ايراني حکام کو اپنے محاسبات ميں تبديلي لانےپر مجبور کريں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: ليکن اس سرزمين کے لوگوں کے رجحانات ميں اسلام کے اصولوں ،انقلاب اور ايرانيوں کي قومي عزت کے سلسلے ميں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور يہ کام دشمن کي مرضي کے بالکل خلاف ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايراني قوم کے ساتھ سامراجي طاقتوں کےمقابلے ميں مؤثر عوامل کےتجزيہ و تحليل ميں قوم کي ہوشياري اور بيداري کو بہت ہي ضروري قرارديتے ہوئے فرمايا: ہميں اجتماعي تقوي اور ہمہ جہت بيداري اور ہوشياري کے ساتھ دشمن کے منصوبوں پر کڑي نظر رکھني چاہيےاور کسي ايسے مسئلہ کو وجود ميں نہ لائيں جو ہميں دشمن سے غافل بنادے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حکام، مطبوعات اور انٹرنيٹي سائٹوں کے ذمہ دار افراد کو اپني مکرر تاکيدات اور سفارشات کي طرف توجہ دلائي اور انھيں غلط اور جزئي مسائل بيان کرنے سے دور رہنے کي سفارش کرتے ہوئے فرمايا: ان تمام سفارشوں کا مقصد صرف يہ ہے کہ ہم سب کي توجہ دشمن کي طرف مبذول ہوني چاہيے تاکہ ہميں معلوم ہوجائے کہ دشمن کس ہدف اور مقصد کےپيچھے ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دشمن کے منصوبوں اور اہداف کو درک کرنے کے لئے پيش کردہ منطقي دائرہ کار يعني قومي ہوشياري پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: دشمن کي رفتار و گفتار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے اپني توجہ پانچ ماہ بعد خرداد ماہ 1392 ميں ايران ميں ہونے والے انتخابات پر مرکوز کررکھي ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےصدارتي انتخابات کے گيارہويں مرحلے کے بارے ميں دشمنوں اور اغيار کي روشوں اور تکنيک کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: دشمن سب سے پہلے انتحابات منعقد نہ ہونے کے سلسلے ميں کوشش کرے گا ليکن انھيں معلوم ہےکہ ايسا ہونے والا نہيں ہے لہذا انھيں اس مسئلہ ميں بالکل مايوسي کا سامنا ہے?

رہبر معظم انقلاب نے اسي سلسلے ميں مزيد فرمايا: ايک مرتبہ کچھ افراد نے کوشش کي تاکہ انتخابات کو اگر ہوسکے تو دو ہفتوں کے لئے مؤخر کرديا جائے ليکن ہم نے تاکيد کي کہ انتخابات کو ايک دن بھي مؤخر نہيں ہونا چاہيے اور يہي وجہ ہے کہ انتخابات بالکل اپنے وقت پر ہوں گے اور دشمن کے لئے يہ راستہ بالکل مسدود اور بند ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دشمن کي طرف سے عوام کو انتخابات ميں شرکت سے روکنے و مايوس کرنے کے سلسلے ميں دشمن کے واضح ہدف اور رکاوٹ ڈالنے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: ممکن ہے بعض لوگ ہمدردي اور دلسوزي کے ساتھ انتخابات کے بارے ميں اظہار خيال کريں ليکن سب کو اس بات پر توجہ رکھني چاہيے کہ کہيں ان کے کسي اقدام سے دشمن کے منصوبے کو مدد نہ ملے ?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے آزاد انتخابات کي بار بار رٹ لگانے والے افراد پر شديد تنقيد کرتے ہوئے فرمايا: يہ واضح ہے کہ انتخابات آزاد منعقد ہونے چاہييں کيا گذشتہ تين عشروں ميں ہونے والے انتخابات آزاد منعقد نہيں ہوئے ہيں؟ کون سے ملک ميں ايران سے زيادہ آزاد انتخابات منعقد ہوتے ہيں؟ آپ ہوشياررہيں ، کہيں آپ کي يہ باتيں انتخابات ميں عوام ميں مايوسي پيدا ہونےکا سبب نہ بن جائيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں انتخابات ميں دشمن کے منصوبوں کو مدد پہنچانے والے طريقوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: کون سے ملک ميں اميدواروں کي صلاحيتوں کے بارے ميں جانچ پڑتال نہيں ہوتي؟ آپ کيوں اس مسئلہ پر اتنا زور دے رہے ہيں اس لئے تاکہ عوام کے ذہن ميں يہ بات بيٹھ جائے کہ انتخابات ميں شرکت کرنے سے کوئي فائدہ نہيں ہے?؟

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس دائرے ميں عمدي يا غير عمدي طورپر حرکت کرنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے فرمايا: غفلت کا ہر گز شکار نہيں ہونا چاہيےاور دشمن کےمد نظر جدول کو بھرنے کي کوشش نہيں کرني چاہيے ?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے انتخابات کي سلامت کے بارے ميں شکوک وشبہات ڈالنے والے افراد پر شديد تنقيد کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو ايسي ديگر روشوں ميں شمار کيا جو دشمن کے منصوبوں کو مدد پہنچاتي ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: ميں بھي اسي بات پر تاکيد اور اصرار کرتا ہوں کہ ان?حابات کو مکمل طور پر صحيح و سالم اور امانتداري کے ساتھ منعقد ہونا چاہيے اور حکومتي اورغير حکومتي اہلکاروں کو قوانين کے مطابق اور تقوي اور پرہيزگاري کے ساتھ سالم انتخابات منعقد کرانے چاہييں اوريقيني طور پر ايسا ہي ہوگا?

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے سالم انتخابات منعقد کرانے کے سلسلے ميں بنيادي آئين ميں موجود بہترين روشوں اور طريقوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: بنيادي آئين وقوانين کے طريقوں پر پابندي در حقيقت سالم انتخابات منعقد کرانےکي اصلي ضمانت ہے مگر يہ کہ بعض لوگ غير قانوني طريقوں کا سہارا ليں جيسا کہ بعض افراد نے سن 1388 ہجري شمسي کے انتخابات ميں غير قانوني طريقوں پر عمل کيااورملک و قوم کے لئے مشکلات اور مسائل پيدا کئے اوراپنے لئے بھي دنيا اور ملاء اعلي ميں شرمندگي اور بدبختي کے اسباب فراہم کئے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےانتخابات ميں دشمن کے اصلي ہدف ميں ممد و معاون روشوں کي تشريح ميں عوام کي انتخابات ميں کمرنگ شرکت کو قرارديتے ہوئے فرمايا: ممکن ہے بعض لوگ انتخابات ميں کوئي حادثہ ياکوئي اقتصادي ، سياسي يا سکيورٹي سے متعلق واقعہ رونما کرکے توجہ کو دوسري طرف مبذول کرديں کيونکہ يہ بھي دشمن کے منصوبوں ميں شامل ہے? ليکن ميں مطمئن ہوں کہ ايراني قوم بہت ہي ہوشيار اور بابصيرت قوم ہے اور وہ دشمنوں کے مکر و فريب کو ناکام بنادےگي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے آئندہ صدارتي انتخابات کے اميدواروں کے بارے ميں بھي بيان کيا?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے انتخابات ميں شرکت کو عوام کا حق و وظيفہ قرارديتے ہوئے فرمايا: اسلامي جمہوري نظام اور اسلامي قوانين پر يقين رکھنے والا ہر فرد انتخابات ميں اپنے اس حق کا استعمال کرےگااوراپنے وظيفہ پر عمل کرے گا اور بعض لوگ انتخابات ميں اپني صلاحيتوں کا جائزہ ليں گے اور اپني توانائيوں کو عوام کے سامنےآزمائيں گے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےملک کے انتظامي امور کے چلانے کو سنگين اور مشکل کام قرارديتے ہوئے فرمايا: اجرائي اور انتظامي کام کوئي معمولي اور آسان کام نہيں ہےبلکہ يہ کام بہت ہي مشکل کام ہے جو اعلي سطح کي انتظاميہ کے دوش پر ڈالا جاتا ہےلہذا ايسے لوگ صدارتي اميدوار بنيں جو اپنے اندر ايسي توانائي محسوس کريں اور انتظامي کام جانتے ہوں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسي سلسلے ميں مزيد فرمايا: ممکن ہے بعض افراد دوسري جگہوں پر کام ميں مشغول ہوں اور تشخيص نہ دے سکيں کہ انتظامي اور اجرائي کام کتنا مشکل ہے لہذا ايسے افراد صدارتي انتخابات ميں نامزد ہوں جو اجرائي اور انتظامي صلاحيتيں رکھتےہوں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےفرمايا: ايسے افراد صدارتي اميداوار بنيں جو اس سنگين کام کو انجام دينے کي صلاحيت رکھتے ہوں اور بنيادي آئين ميں جو صلاحيتيں شرط ہيں ان پر بھي پورے اترتے ہوں جن کا گارڈين کونسل جائزہ لےگي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: صدارتي اميدواروں کو حقيقي طورپر اسلامي نظام اور بنيادي قوانين سے لگاؤ رکھنا چاہيے اور ان ميں بنيادي آئين کو نافذ کرنے کا جذبہ ہونا چاہيے کيونکہ صدر اس سلسلے ميں قسم کھاتا اور حلف اٹھاتا ہے اور قدرتي طور پر جھوٹي قسم نہيں کھاني چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اپنے خطاب کے اختتام پر آئندہ انتخابات کے بارے ميں تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: انشاء اللہ اور اللہ تعالي کےفضل و کرم سے آئندہ سال خرداد ماہ ميں شاندار اورولولہ انگيز صدارتي انتخابات منعقد ہوں گے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قم کے عوام کے شاندار اور ولولہ انگيز اجتماع ميں انقلاب سے پہلے اور انقلاب کے بعد قم کے عوام کے فيصلہ کن اور مؤثر اقدامات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: انيس دي کے واقعہ کو فراموش نہيں کرنا چاہيے کيونکہ اس قسم کے واقعات سےنئي نسل اپنے ماضي کي تاريخ سے واقف وآشناہوتي ہے جبکہ قوم کي قابل فخر مجاہدت کي بھي قدرداني ہوتي ہے اوراس عمل سے ہر دور کے جوانوں کو يہ سبق ملےگا کہ طاقتور طاقتوں اوردشمنوں کے مقابلے ميں استقامت و پائداري سےحتمي کاميابي حاصل ہو جائےگي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬