09 January 2013 - 11:46
News ID: 4982
فونت
شيعہ علما کونسل کے سربراہ:
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ نے پاکستاني حکمرانوں کو ملک ميں امن و امان کے قيام ميں غير سنجيدہ بتايا ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے گزشتہ روز کوئٹہ ميں ٹارگٹ کلنگ ميں ہزارہ قبيلے سے تعلق رکھنے والے 3 افراد اور کراچي ميں عمران عباس کي شہادت پر رد عمل کا اظہار کيا ?

شيعہ علما کونسل کے سربراہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ عوام کي جان و مال کي حفاظت حکومت کي بنيادي ذمہ داري ہے جسے حکومت پوري نہيں کررہي ہے تاکيد کي : آئے روز کوئٹہ اور کراچي ميں معصوم لوگوں کو قتل کيا جارہا ہے اور حکومتي ايوانوں ميں بيٹھے لوگ صرف مذمتي بيانوں تک محدود رہتے ہيں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دہشتگردي کے دلخراش واقعات کے باوجود وفاقي اور صوبائي حکومتيں دہشتگردي سے نمٹنے کيلئے ٹھوس اقدامات نہيں اُٹھا رہي ہيں کہا: ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردي کے خاتمہ کيلئے جرات مندانہ اور ٹھوس اقدامات کي ضرورت ہے ?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دہشتگردي صرف اور صرف اسي صورت رک سکتي ہے جب دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکايا جائے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ کافي عرصے سے عدالتوں کي طرف سے سزايافتہ مجرموں کي فائليں صدر آصف علي زرداري کي ميز پر پڑي ہيں مگر ان پر عملددرآمد ميں تاخيري حربے استعمال کئے جا رہے ہيں کہا: جب تک دہشتگردوں کو ان کے سرپرستوں سميت بے نقاب کر کے تختہ دار پر نہيں لٹکايا جاتا اس وقت تک ملک ميں پائيدار امن کي ضمانت نہيں دي جا سکے گي ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬