13 January 2013 - 18:27
News ID: 4996
فونت
آيت‌الله موحدي کرماني :
رسا نيوز ايجنسي ـ تہران کے امام جمعہ نے امام رضا عليہ السلام کے زمانہ کے طاغوت کو دوسرے زمانہ سے خطرناک ترين جانا ہے اور اس بيان کے ساتھ کہ امام رضا عليہ السلام نے مامون کي دھمکي کو ايک مناسب موقع ميں بدل ديا وضاحت کي : امام عليہ السلام نے ولايت عہدي کو مامون کي طرف سے زبردستي پر مجورا قبول کيا ليکن اس کام سے فوجي قيام کو ثقافتي قيام ميں تبديل کر کے ايک ثقافتي انقلاب برپا کر ديا تا کہ اھل بيت عليہ السلام کے چاہنے والے ولايت کے حقائق کو بيان کر سکيں ?
آيت‌الله موحدي کرماني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ايران کے پائے تخت تہران کے موقت امام جمعہ نے تہران کے ابن سينا ميدان کے اسلامي شہدا ادارہ ميں منعقدہ عزاداري ميں اظہار کيا : اسلام کے دشمن شعب ابو طالب ميں پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا محاصرہ کر رکھا تھا اور آپس ميں معاہدہ کر رکھا تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ کسي بھي طرح کا معاملہ انجام نہيں ديا جائے گا مگر اس وقت کي پابندي اور اس وقت اسلامي جمہوريہ ايران کے دشمنوں کي طرف سے لگائي گئي پابندي کا موازنہ نہيں کيا جا سکتا ہے ?

انہوں نے وضاحت کي : پيغمبر اکرم (ص) اور ان کے اصحاب کي شعب ابي طالب ميں يہ حالت تھي کہ خود پابندي لگانے والے اپنے اس پابندي سے متنفر تھے اور اس پابندي کا خود ختم کي ?

آيت‌الله موحدي کرماني نے اس تاکيد کے ساتھ کہ کربلا ميں حق باطل پر فورا غالب ہو گيا تھا اور باطل ظاھري وسيع قدرت کے ساتھ شکست کھايا تھا بيان کيا : جب يزيد بر سر اقتدار آيا تو اس نے فکر کي کہ ساري دينا اس کي ہے اور کہا کہ جو بھي مجھے قبول نہيں کرے گا اس سے مقابلہ کيا جائے گا ليکن کربلا کے واقعہ کے بعد اپنے اعمال پر پشيمان ہوا ?

تہران کے امام جمعہ نے امام رضا عليہ السلام کے زمانہ کے طاغوت کو دوسرے زمانہ سے خطرناک ترين جانا ہے اور کہا : جب مامون نے امام رضا عليہ السلام کو اپنے دربار ميں دعوت کي تو حضرت سے عرض کيا آپ خلافت کے لئے ہم سے زيادہ اھل ہيں ليکن اس کے اس شيطاني سازش کو امام رضا عليہ السلام نے اپنے درايت کے ذريعہ تمام کر ديا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬