14 January 2013 - 14:55
News ID: 5001
فونت
سيد ساجد نقوي پاکستان:
رسا نيوزايجنسي – شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے مظاھرے ميں شريک عہديداران، ملازمين اور ميڈيا کا تعاون کي قدر داني کي ?
سيد ساجد نقوي پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علما کونسل پاکستان سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اپنے خصوصي پيغام ميں پورے پاکستان ميں کوئٹہ سانحہ کے حوالے سے احتجاج کرنے پر کارکنوں کے اقدام کو مستحسن اور حوصلہ افزاء قرار ديتے ہوئے کہا : ان کي پر امن جدوجہد کے باعث يکجہتي کونسل کوئٹہ کے مسائل حل ہوئے ?

انہوں نے ان احتجاج ميں شرکت کرنے والے عہديداروں، کارکنان اور تعاون کرنے والے ميڈيا کے نمائندوں کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا : کارکنوں کے 4 دن تک بھر پور پر امن احتجاج اور رات بھر دھرنے کے باعث شيعہ قوم نتائج سے روبرو ہوئي ?

سيد ساجد نقوي پاکستان نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ سخت سردي کے باوجود عہديدار، بچے، بوڑھے، جوان اور خواتين نے جس استقامت کا مظاہرہ کيا کہ وہ قابل قدر ہے کہا: مظلوم عوام کي دادرسي اور حق کي آواز اٹھانے پر ان صحافيوں کے بھي تہہ دل سے مشکور ہيں جنہوں نے لمحہ بہ لمحہ عوام کو صورتحال سے آگاہ رکھا?

علامہ سيد ساجد علي نقوي نے کہا کہ پر امن اور بھر پور احتجاج کر کے کارکنوں نے ثابت کر ديا کہ ہم پرامن جدوجہد ،آئين وقانون کے پابند ، جمہوري سوچ اور آئين و قانون کي عملداري پر يقين رکھتے ہيں اور ہمارا جلائو گھيرائو اور پر تشدد احتجاج يا کارروائيوں سے دور کا بھي واسطہ نہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬