15 January 2013 - 00:38
News ID: 5002
فونت
سيد عبدالحسين الحسيني:
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين خيبر پختونخوا کے ڈپٹي جنرل سکريٹري سيد عبدالحسين الحسيني نے خيبر پختونخواہ ميں ہونے والے شيعہ ٹارکلنگ کو ناقابل برداشت بتايا ?
سيد عبد الحسين حسيني

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين خيبر پختونخوا کے ڈپٹي جنرل سکريٹري سيد عبدالحسين الحسيني نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ صوبائي حکومت امن کے قيام ميں ناکام ہو چکي ہے کہا: کراچي اور بلوچستان کے بعد اب خيبر پختونخوا ميں ٹارگٹ کلنگ کسي صورت برداشت نہيں کي جائے گي?

سيد عبدالحسين الحسيني نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ خيبر پختونخوا ميں عوام بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے باعث پہلے ہي عدم تحفظ کا شکار ہيں، ايسے ميں گذشتہ ايک ہفتہ کے دوران تين افراد کي ٹارگٹ کلنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے امن قائم کرنے کے دعوے محض کاغذي ہيں تاکيد کي: کوئٹہ اور کراچي ميں آئے روز بے گناہ افراد کو فرقہ وارانہ بنياد پر قتل کيا جا رہا ہے تاہم حکومت خاموش تماشائي بني ہوئي ہے، اگر قتل و غارت گري کا يہ سلسلہ اسي طرح جاري رہا تو وطن عزيز کي سلامتي کو شديد خطرات لاحق ہو جائيں گے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ خيبر پختونخوا ميں گذشتہ ايک ہفتہ کے دوران ہنگو کے رہائشي نوجوان فياض، پشاور ميں ابرار حسين اور رياض حسين شاہ کا قتل انتہائي تشويشناک امر ہے اظھار کيا: ہم صوبائي حکومت پر واضح کردينا چاہتے ہيں کہ خيبر پختونخوا ميں ٹارگٹ کلنگ ہرگز برداشت نہيں کي جائے گي ، اگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوري طور پر اس طرف توجہ ديتے ہوئے نوٹس نہ ليا تو احتجاج کا لائحہ عمل طے کيا جائے گا?

انہوں نے اخر ميں مطالبہ کيا : گذشتہ ايک ہفتہ کے دوران ہونے والے قتل کے واقعات کا نوٹس ليا جائے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے ميں لايا جائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬