26 January 2013 - 18:15
News ID: 5037
فونت
شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ:
رسا نيوز ايجنسي ـ سينئر نائب صدر ملي يکجہتي کونسل نے ميلادالنبي (ص) کي مناسبت سے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربيع الاول کے آغاز پر اپنے خصوصي پيغام ميں اسلاميان عالم سميت اسلاميان پاکستان کو مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا : اسلامي دنيا کے مسائل کا واحد حل عالم اسلام کے وحدت واتحاد ميں مضمر ہے ?
علامہ ساجد نقوي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، سينئر نائب صدر ملي يکجہتي کونسل پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ميلادالنبي (ص) کي مناسبت سے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربيع الاول کے آغاز پر اپنے خصوصي پيغام ميں اسلاميان عالم سميت اسلاميان پاکستان کو مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا : اسلامي دنيا جن مشکلات اور مصائب سے دوچار ہے ان کے خاتمے اور ديگر مسائل کا واحد حل عالم اسلام کے وحدت واتحاد ميں مضمر ہے ?

انہوں نے تاکيد کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ کو اسلام کا حقيقي پيغام جہاں دنيائے عالم ميں پھيلانا ہے وہاں اپني صفوں ميں موجود ايسے شرپسند اور اسلام کا لبادہ اوڑھے اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کاروں کو بے نقاب کرنے کي بھي ضرورت ہے?

سينئر نائب صدر ملي يکجہتي کونسل نے کہا : موجودہ پرفتن اور سنگين حالات ميں ہميں پيغمبر گرامي (ص) کي سيرت سے درس ليتے ہوئے باہمي اختلافات اور فروعي و جزوي مسائل کے حل کے لئے امن ، محبت ، رواداري ، تحمل اور برداشت کا راستہ اختيار کرنا ہوگا? امت مسلمہ ميں شيعہ سني کي تفريق اور مسلکي اختلافات کے خاتمہ، امن و آشتي کے فروغ کا راستہ اپنانا ہوگا تا کہ ہم خدا اور خاتم الانبياء کي خوشنودي حاصل کرسکيں?

انہوں نے يہ بات زور دے کر بيان کي : خاتم المرسلين (ص) کي ميلاد کا جشن منانے کا سب سے بہتر اور موزوں طريقہ يہ ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص اور عالم انسانيت بالعموم حضور اکرم (ص) کي سيرت، سنت اور فرامين پر عمل کرے اور اپني انفراد، اجتماعي، روحاني، ديني و دنياوي مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرم(ص) کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دي?

علامہ ساجد نقوي نے کہا : پيغمبر اکرم(ص) نے قرآن کريم، اہل بيت (ع) کي احاديث اور اسلامي تعليمات کي شکل ميں نظريہ اور اپني سيرت عاليہ کي شکل ميں عمل کا جو اثاثہ ہمارے لئے چھوڑا ہے اس پر صحيح معنوں ميں عمل کرنا ہي ہمارے لئے باعث نجا ت ہے? قرآني تعليمات اور اسلام کي عملي تعبير کے لئے ہميں سيرت رسول اکرم (ص) سے استفادہ کرنا ہوگا ليکن بدقسمتي سے امت مسلمہ عملي طور پر ان تعليمات پر عمل پيرا نہيں ہے جس کي وجہ سے مسلسل مصائب و آلام ميں مبتلا ہے?

شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ نے عوام اور کارکنوں کو ہدايت ديتے ہوئے تاکيد کي : وہ ہفتہ وحدت کے دوران تمام مسالک اور مکاتب فکر کے مابين وحدت و يگانگت ايجاد کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگي کے فروغ کے لئے مشترکہ پروگرامز اور اجتماعات منعقد کريں اور سينکڑوں مشترکات کو بنياد بناکر معمولي اور جزوي نوعيت کے اختلافي مسائل کو پس پشت ڈال کر ملت اسلاميہ کي وحدت کا عملي مظاہرہ کريں اور انسانيت دشمن عناصر پر واضح کريں کہ وہ ان کے اتحاد و وحدت کو کسي صورت نقصان نہيں پہنچا سکتے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬