28 January 2013 - 16:35
News ID: 5051
فونت
صاحبزادہ فضل کريم:
رسا نيوزايجنسي - سني اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کريم نے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفي (ص) کو انساني حقوق کے سب سے بڑے علمبردار جانا ?
صاحبزادہ فضل کريم

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، سني اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کريم نے ھفتہ وحدت کي موقع پر صحافيوں سے گفتگو ميں رسول گرامي اسلام حضرت محمد مصطفي(ص) کو انساني تاريخ ميں انساني حقوق کے سب سے بڑے علمبردار بتايا ?

صاحبزادہ فضل کريم نے ساري دنيا کو ا?نحضرت کے پرچم تلے جمع ہونے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: مسلمانان عالم کو اتحاد ، يکجہتي اور مفاہمت کے تحت اسلام کے پرچم تلے رہيں ?

سني اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ نے يہ کہتے ہوئے کہ عظيم الشان پيغمبراسلام (ص) نے نسلي امتياز کو دور کرکے سبھي افراد کو برابر کرديا اور اس طرح ہميں انسانيت کا اھم پيغام ديا کہا : دنيا ميں انساني حقوق کي سبھي تنظيموں کا اعتراف ہے کہ آنحضرت (ص) دنيا ميں انساني حقوق کے سب سے پہلے اور بڑے علمبردار ہيں?

انہوں نے مزيد کہا: سامراجي طاقتوں نے طالبان اور شدت پسند گروہوں کي مالي معاونت کرکے مسلمانوں کے درميان فرقہ واريت کي سازشوں ميں مصروف ہيں لہذا مسلمانوں کو چاہئے کہ آپسي اتحاد کا مظاہرہ کرکے دشمنوں کي ان سازشوں کو ناکام بنائيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬