‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2013 - 14:32
News ID: 5195
فونت
رسا نیوزایجنسی - گذشتہ روز عراق میں روںما ہونے والے حادثہ میں 13 افراد جاں بحق اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ۔
عراق ميں دہشتگردي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سیکوریٹی اور طبی ذرائع نے کل منگل کو مختلف شہروں بالخصوص کرکوک میں ہونیوالی دہشتگردی کی وارداتوں اور دھماکوں میں کم از کم  13 افراد جاں بحق اور 35 دیگر زخمی ہونے کی خبر دی ۔


اس رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی شہر کرکوک میں کل کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں 5 افراد جاں بحق اور مزید 13 زخمی ہوگئے، نیز کرکوک ہی میں کچھ مسلح افراد نے تیل کمپنی کے ایک ملازم کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔


 ادھر بعقوبہ میں بھی ایک اسپورٹ کمپلیکس کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 17 دیگر زخمی ہوگئے ۔


دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقہ التاجی میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو گولی مار کر قتل کردیا نیز بغداد کے جنوبی علاقہ سعیدیہ میں بھی عراق کی وزارت زراعت کا ایک اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ میں مارا گیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬