‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2013 - 15:23
News ID: 5211
فونت
حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سکریٹری:
رسا نیوزایجنسی – حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سکریٹری شیخ نعیم قاسم نے مسلکی فتنہ میں توسیع غاصب صھیونیت کے حق میں فائدہ مند بتاتے ہوئے کہا: شام کو بین الاقوامی جنگ کا سامنا ہے۔
شيخ نعيم قاسم


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سکریٹری شیخ نعیم قاسم نے نیشنل کونسل کے صدر سے ملاقات میں علاقہ کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا  ۔


شیخ نعیم قاسم نے اس ملاقات میں امت اسلامیہ کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا: مسلمانوں کا اتحاد شرعی و سیاسی اور ایک مذھبی وظیفہ شمار کیا جاتا ہے ۔


حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے امریکا اور اسرائیل کو تمام اختلافات کا مرکز جانا اور کہا: امریکا اور اسرائیل اپنے مقاصد کی حصول میں کسی بھی  پست اقدام سے گریز نہیں کرتے اور اب مسلکی و مذھبی فتنہ پروری ان کا پروجیکٹ بن چکا ہے ۔


انہوں ںے تاکید کی: معاشرے  میں فتنہ کی آگ کا بھڑکنا معاشرے کو آپس میں ٹکرانے اور ٹکڑے ٹکڑے ہونے باعث ہے ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارے خیال میں شام کو بین الاقوامی جنگ خاص طور سے صیہونی حکومت اور امریکہ کی سازشوں کا سامنا ہے تاکید کی: بعض علاقائی اور عرب ممالک، شامی حکومت کو گرانے کے درپے ہیں۔


شیخ نعیم قاسم نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ جنگ اور سازشیں شام میں طاقت کا توازن بدلنے اور نئے سیاسی گروپ کے غلبہ کے مقصد سے شروع ہوئی کہا : یہ جنگ امریکہ کے نئے مشرق وسطی کے منصوبے کا حصہ ہیں۔


شیخ نعیم قاسم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام  نے ہمیشہ استقامت کا ساتھ دیا ہے، فلسطین کی حمایت کی ہے اور فلسطینیوں کو اپنے یہاں پناہ بھی دی ہے کہا: حزب اللہ لبنان صیہونی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق رکھتی ہے۔


نیشنل کونسل کے سربراہ نے اس ملاقات میں مزاحمتی تحریکیوں کو علاقہ میں پیروز بتاتے ہوئے کہا: بعض افراد مسلمانوں کے درمیان فتنہ کی اگ بھڑکانے میں مصروف ہیں جو دشمن صھیونیت کے حق میں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬