‫‫کیٹیگری‬ :
18 March 2013 - 14:38
News ID: 5231
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان
رسا نیوزایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بیرونی ایجنڈے پر چلنے والا شدت پسند تکفیری گروہ، ملک میں بدامنی و دہشت گردی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے کہا: سیاسی حکمت عملی سے تکفیری گروہ کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکا جائے ۔
علامہ ساجد نقوي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے مدرسہ امام سجاد علیہ السلام جھنگ کے سالانہ پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تکفیری گروہ کو شکست دینے کے لئے جھنگ کی عوام کو سابقہ روایت کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید کی ۔ 


ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کوہستان میں کوسٹر حادثے میں فوجی جوانوں سمیت 24  افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا : ملک میں ہونے والی دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ  جس میں سانحہ عباس ٹائون ، سانحات کوئٹہ اور سانحہ بادامی باغ لاہور کی بھرپور مذمت کی ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی ان کے آپس میں اختلافات ہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت صہیونی طاقتیں اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے تکفیری گروہ کو استعمال کررہی ہیں تاکید کی : دھشت گردوں کا کسی مکتب اور مسلک سے کوئی تعلق نہیں اور صرف مٹھی بھر شرپسند عناصر اسلام کا لباڈہ اوڑھ کر دہشت گردانہ کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں اور ہم اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے وحدت کے ساتھ ان کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں لیکن بیرونی ایجنڈے پر چلنے والے شدت پسند تکفیری ٹولہ ملک میں بدامنی پھیلا کر اپنے آقائوں کو خوش کررہا ہے کہا: اس ملک میں ایم ایم اے اور ملی یکجہتی کونسل کی مثال آپ کے سامنے ہے کہ ہم ایسے پلیٹ فارم پر اکٹھے بیٹھے ہیں اور اگر کوئی شیعہ سنی کا مسئلہ یا جھگڑا ہوتا تو ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہ ہوتے۔


انہوں نے ریاست کو دہشت گردی کے کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام بتاتے ہوئے کہا: اگر دہشت گردوں کے خلاف سنجید گی سے کاروائی کی جاتی تو سانحہ عباس ٹائون اور سانحات کوئٹہ جیسے واقعات رونما نہ ہوتے۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے انتخابات کے حوالے سے اس بات پر دیتے ہوئے کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ مذہبی جماعتوں پر مشتمل کوئی پلیٹ فارم وجود میں آجائے اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو قومی مفادات کو دیکھتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی تاکید کی : ہم جھنگ میں امن دیکھنا چاہتے ہیں پہلے بھی ہماری ہی حکمت عملی کے باعث تکفیری گروہ کے امیدواران کو عبرتناک شکست سے دوچار ہوئے اور اس بار بھی عوامی خواہشات اور حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے تکفیری گروہ کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکا جائے گا ۔


واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے صحافیوں سے گفتگو بعد کے جھنگ کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیتوں سے ملاقات و گفتگو کی ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬