‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2013 - 18:33
News ID: 5297
فونت
پاکستان میں شیعوں کی کامیابی؛
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں 2013ء کے انتخابات کے لئے سیاسی اتحاد کا باضابطہ اعلان میں کیا ۔
اسلامي تحريک اور پاکستان پيپلز پارٹي  کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کے نائب سربراہ حجت الاسلام عارف حسین واحدی ، حجت الاسلام شبیر حسن میثمی ، سید سکندرعباس گیلانی ایڈووکیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، پی پی پی کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا نے اس سیاسی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے قومی انتخابات میں مشترکہ جدوجہد اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا ۔


پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے ماضی میں اسلامی تحریک پاکستان  اور اسکی محب وطن قیادت کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ گذشتہ عرصے میں جو مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے اور انتخابات میں آپ کی سپورٹ سے جمہوری عمل کو فروغ حاصل ہوگا اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔


اس سلسلہ میں راجہ پرویز اشرف نے کہا : حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا کردار نہایت ہی شفاف ہے اور ان کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس اتحاد سے ان شاء اللہ ہمیں کامیابی حاصل ہوگی ۔


اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی  نے کہا : ہم نے ملک میں پائیدار اور حقیقی جمہوریت کے اس باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے حکم پر تمام کارکنان اور عوام اس باہمی تعاون کو ہر سطح پر کامیاب بنانے کے لئے جدوجہد کریں گے اور ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ' امن و امان کے قیام اور دہشت گردی و بدامنی کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 


حجت الاسلام عارف حسین واحدی ںے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت اور حکمت عملی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا:  ھمیں الیکشن سے پہلے ہی عظیم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس اتحاد سے ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ملت تشیع قومی دھارے میں شامل ہے جبکہ تکفیریوں کو ہم نے گندگی کے ڈھیر میں کھڑا کردیا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا : اس اتحاد کے نتیجہ میں ابتدائی طور پر صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم کیلئے عبوری فارمولے کا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری ہوجائے گا اور اسی طرح گلگت بلتستان میں کل بروز جمعہ کو اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار صوبائی اسمبلی کے رکن جناب دیدار علی وزارت کے عہدے کیلئے حلف اٹھائیں گے ۔


جبکہ کل بروز جمعہ کو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی جانب سے اسلامی تحریک پاکستان کے رکن سید غلام رضا نقوی کا سپیشل ایڈوائیز کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔


واضح رہے کہ اس اتحاد کے اعلان کے بعد ملک بھر اور بیرون ملک سے مختلف شخصیات نے قومی قیادت حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی سے رابطہ جاری ہے اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے قومی فتح قرار دیا ہے-

 

 

 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬