‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2013 - 15:47
News ID: 5320
فونت
آیت الله صفائی بوشهری:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله صفائی بوشهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خیلج فارس جو مسلمانوں کے ثقافتی، مذھبی اور اقتصادی تبادلہ کا راستہ رہا ہے تاکید کی : خلیج فارس مستقبل میں عالمی سامراجیت کی نابودی کا دریا ہوگا ۔
صفائي بوشھري


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹ کی بوشھر سے رپورٹ کے مطابق، بوشهر کے امام جمعہ آیت ‌الله غلام علی صفائی ‌بوشهری نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں شھر بوشھر کے حکام اور مسئولین کو زلزلہ میں متاثر افراد پر خاص توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: موسم کی گرمی اور علاقہ کی خاص صورت حال ہونے کے سبب ان کی مشکلات کو جلد از دور کیا جائے ۔


بوشهر کے امام جمعہ نے مذھبی اور سیاسی تقوے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا : خلیج فارس کا آبی راستہ ھمیشہ عالمی سامراجی کے مورد توجہ رہا ہے جبکہ خیلج فارس اسلامی راستہ اور ایران کو اسلامی بنانے کا وسیلہ رہا ہے  ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مستقبل میں خلیج فارس عالمی سامراجیت کی نابودی کا دریا ہوگا تاکید کی : ماضی سے آج تک خیلج فارس مسلمانوں کے ثقافتی، مذھبی اور اقتصادی تبادلہ کا راستہ رہا ہے ۔


سرزمین ایران کی اس نامورشخصیت نے یہ کہتے ہوئے کہ دشمن خیلج فارس کا نام بدلنے کے درپہ ہے کہا: خیلج فارس ھمیشہ اسلامی فارس ہے جو مستقبل میں آمریت کی نابودی کا مقام ہوگا  ۔ 


انہوں نے ولادت حضرت زهرا(س) کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زهرا(س) ایک ملکوتی انسان اور اھل زمین کو خداوند متعال کا تحفہ ہیں ۔


شھر بوشھر میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے حضرت فاطمہ زهرا(س) کو بقائے نسل نبوت اور وجود امامت کا وسیلہ جانا اور کہا: حضرت فاطمہ زهرا(س) کی شخصیت رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے نمونہ عمل ہے ۔

 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬