‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2013 - 16:23
News ID: 5348
فونت
شامی تکفیری دھشت گردوں کا ایک اور شرمناک اقدام؛
رسا نیوزایجنسی - شامی تکفیری دھشت گردوں نے صحابی رسول حضرت حجر ابن عدی کی روضہ منھدم کردیا اور قبر کھود کر جنازہ باہر نکال لیا ۔
قبر حجر ابن عدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،   شام کے تکفیریوں نے صحابی رسول  حضرت حجر ابن عدی رضی اللہ تعالی علی کی مزار کو منہدم کردیا اور جنازہ باہر نکال کر نامعلوم مکان میں منتقل کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقع یعنی 2 مئی کو شام میں واقع دمشق کے مضافاتی علاقے "عدرا" میں پیش آیا۔


شامی تکفیری دہشتگردوں نے پہلے ان کی ضریح کےٹکڑے کئے اور پھر نبش قبر کرنے کے ان کا جسد خاکی جو کہ صحیح و سالم حالت میں تھا،  نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


 شامی دہشت گرد جنہیں امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے اس سے قبل معروف صحابی رسول حضرت عمار یاسر رضی اللہ کی مزار اقدس کو بھی منہدم کر چکے ہیں جبکہ رسول اسلام  کی نواسی حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہ کے روضہ مبارک کو شہید کرنے کی کی ناپاک جسارت کرنے کے درپے بھی ہیں۔


حضرت حجر ابن عدی رضی اللہ تعالی علیہ قبیلہ کندی سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ قبیلہ ایک یمنی قبیلہ ہے جس نے کوفہ کی جانب ہجرت کی۔


مصدقہ رویات کے مطابق حضرت حجر ابن عدی رضی اللہ تعالی علیہ اپنے بھائی ہانی بن عدی کے ہمراہ رسول خدا (ص) کی خدمت میں حاضر ہوکر مشرف بہ اسلام ہوئے۔


حضرت حجر بن عدی زہد و کثرت عبادت کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ چنانچہ ان کے بارے میں روایت ہے کہ ہر شب و روز میں ایک ہزار رکعت نمازیں پڑھتے تھے۔ حضرت حجر ابن عدی رضی اللہ تعالی علیہ اپنی کم سنی کے باوجود پیغمبر اسلام کے بزرگ اور فاضل صحابہ میں شمار ہوتے تھے۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬