‫‫کیٹیگری‬ :
08 May 2013 - 17:43
News ID: 5366
فونت
حجت الاسلام صادق رضا تقوی :
رسا نیوز ایجنسی - حجت الاسلام صادق رضا تقوی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انتخابی نشان « خیمہ » پوری پاکستانی عوام کی پناگاہ جانا ۔
حجت الاسلام صادق رضا تقوي صادق رضا تقوي

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام صادق رضا تقوی نے بھوجانی ہال میں کارنر میٹنگ میں تاکید کی : انتخابات میں حصہ لینے سے ملت جعفریہ پاکستان کے اندر ایک نئی روح پیدا ہوئی ہے۔


حجت الاسلام صادق رضا تقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کی وارث بن کر میدان عمل میں اتری ہے اور ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عہدیداران عوامی طاقت سے اپنے حقوق حاصل کریں گے کہا: انتخابات میں حصہ لینے سے ملت جعفریہ پاکستان کے اندر ایک نئی روح پیدا ہوئی ہے۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ملت کے افراد خیمہ حسینی میں جمع ہوچکے ہیں اور شہید عارف حسینی کے اسلام حقیقی کی عادلانہ حکومت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر ظالم سے ٹکرانے کا عزم و حوصلہ رکھتے ہیں تاکید کی : عوام بیدار و ہوشیار ہیں اور اب شیر جیسے درندوں کو پارلیمنٹ میں نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی اب قوم ظلم و ستم کے مزید تیر سہے گی۔


اس نشست میں موجود پی ایس 117 سے نامزد امیدوار شاکر علی راؤجانی نے کہا : 11 مئی کا سورج قوم کے لیے نوید سحر لے کر طلوع ہوگا اور انہیں موروثی سیاست سے نجات دلائے گا۔


انہوں نے مزید بیان کیا : اس دن خیمہ پر مہر لگائیں کیونکہ وحدت کا خیمہ بلاتفریق مذہب، مسلک، گروہ بندی سب مظلوم انسانوں کے لئے پناہ گاہ ہے۔


انہوں نے کہا : گیارہ مئی طاغوت کے ایجنٹوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اس روز حسینیت کی فتح ہوگی اور یزیدیت سرنگوں ہو جائیگی۔


واضح رہے کہ اس کارنر میٹنگ میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن مبشر حسن، مولانا محمد حسین کریمی بھی موجود تھے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬