‫‫کیٹیگری‬ :
15 May 2013 - 16:54
News ID: 5397
فونت
آیت ‌الله وحید خراسانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے تکفیری گروہ کے ہاتھوں نبش قبر حجر بین عدی اور وھابیت کی جنایتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کفر و الحاد نے ملک کر رسول اسلام کے اس عظیم المرتبت صحابی کے مرقد کو ویران کردیا اور آپ کی قبر کھود ڈالی ۔
حضرت آيت ‌الله وحيد خراساني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین وحید خراسانی نے آج صبح درس خارج کے آغاز پر جو مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا تکفیری گروہ کے ہاتھوں نبش قبر حجر بین عدی اور وھابیت کی جنایتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کفر و الحاد نے ملک کر شام میں رسول اسلام(ص) کے اس عظیم المرتبت صحابی کے مرقد کو ویران کردیا اور آپ کی قبر کھود ڈالی  ۔


انہوں نے مزید بیان کیا : ابن اثیر نقل کرتے ہیں عایشہ نے معاویہ سے سخت لہجہ میں کہا تم نے کیوں حجر بن عدی کو کیوں شھید کیا تو معاویہ نے کہا: ام‌المؤمنین ھم نے اسے اسلام کے حق میں قتل کردیا تو عایشہ نے کہا کہ تو نے اسے شھید کیا ہے جس کے سلسلہ میں مرسل اعظم پیغمبر اسلام(ص) نے فرمایا ہے کہ حجر بن عدی اور ان کے ساتھی ان کے ہاتھوں مارے جائیں گے جو مسلمان ہیں اور خدا کی عبادت کرتے ہیں مگر خدا اور تمام اھل آسمان ان پر غضبناک ہوں گے ۔


اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حجر بن عدی کی عظمت کے بارے میں علمائے اھل سنت کی روایتں بھی ان کے عظیم المرتبت ہونے کی نشانی ہیں تاکید کی : وهابیت، اسلام کے لباس میں کفر اور ایمان کی صورت میں الحاد ہے ۔


حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے مزید کہا : کیا سعودی حکومت کے پاس اس عمل کے جواب کی طاقت ہے؛ جب حجر بن عدی کی شھادت کی خبر عبد الله بن عمر کے پاس پہونچی تو آپ نے بازار ہی میں ایک لمبی آہ کھنچی ۔


انہوں نے کہا: ابوحنیفہ ، امام مالک، امام شافعی اور امام حنبل کے فتوے اور چاروں مذاھب کے اجماع کے بر خلاف یہ قبر ویران کردی گئی  ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج کفر و الحاد شیعوں پر دباو ڈالنے کی غرض سے مل بیٹھے ہیں کہا:  اس کی قبر کی توھین کی گئی جس کے بارے میں ابن اثیر کا واضح طور پر کہنا ہے کہ « و کان مجاب الدعوة ؛ اس کی دعائیں کبھی مردود بارگاہ خداوند متعال نہیں ہوئیں » اور پھر کیوں نہ ہو جو سب میں افضل ہے یہ اس کے ہاتھوں کے پروردہ ہیں ۔


حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے مزید کہا: حجر بن عدی ان ہاتھوں کے تربیت یافتہ ہیں اور اس مکتب کے شاگرد ہیں، جب بیس رمضان آئی تو حجر بن عدی حضرت امام علی(ع) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت نے آپ سے فرمایا کہ اگر تم سے کہا جائے کہ علی(ع) سے دوری کرلو تو کیا کرو گے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ یا علی (ع) اگر ھمیں تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے بھی کردیا جائے اورھمیں آگ میں جلا بھی دیا جائے تو بھی آپ کا دامن نہیں چھوڑ سکتے  ۔


انہوں نے مزید کہا: حضرت علی(ع)  نے حجر بن عدی کے سلسلہ میں دعا کی کہ جس کے سلسلہ میں عقل مبہوت ہے؛ حجر بن عدی کوئی نیکی نہیں بچی مگر تم وہاں تک پہونچ گئے  ۔ 


حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے آخر میں ماہ مبارک رجب اور پہلی شب جمعہ کے فضائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: لیلة الرغائب میں دعا کریں تاکہ خداوند متعال بحرین اور شام کی عوام کو ملحدوں  اور کفار کے شر نجا دلائے اور یہ ھم سبھی کی ذمہ داری ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬