‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2013 - 08:48
News ID: 5412
فونت
سوریہ کے سنی مفتی:
رسا نیوزایجنسی - سوریہ کے ایک سنی مفتی نے کہا: قدس شریف کی آزادی سوریہ کی بقا میں پوشیدہ ہے و نیز لبنان کی بقا، عرب اور امت اسلامیہ کے اتحاد کا ضامن کا ہے ۔
شيخ احمد بدرالدين حسّون


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوریہ کے ایک سنی مفتی شیخ احمد بدرالدین حسّون نے لبنان میں موجود سوریہ کی سفارت میں منعقد ہونے والے عالمی تقریب مذاهب اسلامی کونسل کی قدردانی کے پروگرام میں کہا: سوریہ جو فلسطینیوں کی حمایت اور عالم اسلام و عرب دنیا میں اتحاد کی قیمت ادا کررہا ہے، کو ھرگز اس کی عوام کے خون ، قتل و ویرانیوں کے ساتھ یک و تنہا نہ چھوڑ دیا جائے  ۔


حسون نے مزید کہا: اس ملاقات میں مخالفین سے ھمارا مطالبہ ہے کہ مذاکرات کی بینچ پر بیٹھ کر سوریہ جو پیغمبروں کی تمنا ہے اس کا تحفظ کریں ۔  
 

انہوں نے واضح طور پر کہا: روداری، مصالحت، امت اسلامیہ اور عرب دنیا میں اتحاد کے استحکام اور ھرج ومرج کو روکنے کی غرض سے ھم لبنان آئے ہیں ۔


شام کے مفتی نے یاد دہانی کی: عالمی تقریب مذاهب اسلامی کونسل کی ذمہ داریاں فقط  فقهی اور مذهبی نہیں ہیں بلکہ عالم اسلام اور بشریت میں صلح و مصالحت کی برقراری بھی اس کا اھم وظیفہ ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬