‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2013 - 10:05
News ID: 5425
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو ملک کے سب سے بڑے مسائل بتاتے ہوئے تاکید کی: امید ہے نئی جمہوری حکومت مذکورہ تینوں بڑے مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی اپنائے گی ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے دہشتگردی، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو ملک کے سب سے بڑے مسائل میں شمار کیا ۔


حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے نئی جمہوری حکومت سے ان مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی امید ظاھر کرتے ہوئے کہا: ملک میں اس وقت شدید گرم موسم ہے اور ان حالات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ توانائی بحران کے باعث ملک معاشی عدم استحکام کا بھی شکار ہے۔


انہوں نے مزید کہا: دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری آنے والی نئی جمہوری حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہیں ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آنیوالی حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے کہا: گزشتہ کئی عرصے سے عوام اس عذاب کا شکار ہیں، امید ہے کہ نئی قائم ہونیوالی جمہوری حکومت ملک سے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے گی ۔  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬