‫‫کیٹیگری‬ :
30 May 2013 - 16:43
News ID: 5470
فونت
آیت ‌الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے اس تاکید کے ساتہ کہ عام ہدایت سے استفادہ کرنا خدا کے خاص ہدایت حاصل کرنے کا سبب بنتا ہے اور اس وضاحت کے ساتہ کہ مومن کے رضایت کا مقام دوسروں کے لئے درک کے قابل نہیں ہے ، مومن کی ذمہ داری تکلیف پر عمل کرنا اور خداوند عالم سے خوش گمانی جانا ہے ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے اخلاق کے درس میں بیان کیا : خدا کی مرضی حاصل کرنے کے راہ میں شیطان بیکار نہیں بیٹھتا ہے اور وہ شک و شبہ کو پیدا کرتا ہے تا کہ انسان کو اس کے ذریعہ گمراہ کرے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس میں سے ایک اہم شک و شبہ یہ ہے کہ انسان فطری طور پر ایک چیز سے خوش ہوتا ہے اور راضی ہوتا ہے کہ جو اس کے مرضی کے مطابق ہو ، لیکن کبھی کبھی افسوس ناک حادثہ جیسے سیلاب اور زلزلہ کا آنا اور اس کی وجہ سے نقصان و تباہی ایسے مواقع پر انسان اس راضی نہیں رہتا ہے ۔

امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے اس اشکال و شبہات کا جواب دیتے ہو بیان کیا : اس بات کی طرف توجہ دینی چاہیئے کہ اس کائینات کو اس طرح خلق کیا گیا ہے کہ بہت ساری اچھائی ، نیکی اور خوبصورتی کا دار و مدار اس افسوس ناک حادثہ پر منحصر ہے اگر کائینات کو خوبصورتی کا منظر فرض کیا جائے کہ اس میں ایک سیاہ نقطہ پایا جاتا ہے ، اس وقت اس سیاہ نقطہ کے حکمت کو سمجھا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : یہ شُرور ، نسبی شریّت رکھتا ہے ، یعنی اپنے ملحقہ امور کے نسبت شر میں شامل ہے لیکن مجموعی طور سے دیکھا جائے تو وہ خیر ہے اور ہم لوگوں کو چاہیئے کہ اس طرح کے حادثات و شرور کی مشکلات کو برداشت کریں تا کہ تمام نظام خلقت اور زیبائی کے احسن منظر محقق ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬