03 June 2013 - 17:20
News ID: 5476
فونت
انقلاب اسلامی کا عشرہ سوم(1)؛
رسا نیوز ایجنسی – دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کی مجلس نظارت کے رکن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امام خمینی نے سامراجیت کی چولیں ہلا دیں تاکید کی: امام خمینی(ره) مظلوموں اور مستضعفوں کی امید تھے ۔
حجت الاسلام سيد سجاد کاظمي


دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کی مجلس نظارت کے رکن حجت الاسلام سید سجاد کاظمی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں امام خمینی(ره) کی برسی کے موقع پر دنیا کے مظلوموں، مستضعفوں، عالم اسلام، شیعوں، ایران کی عوام اور خصوصا رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کو تسلیت و تعزیت پیش کیا ۔


حجت الاسلام سید سجاد کاظمی نے امام خمینی(ره) کو انقلابی گھرانہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا: سامراجیت سے ڈٹ کر مقابلہ کرنا امام خمینی(ره) کو ان کے ورثہ میں ملا ۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره)  کے آباء و اجداد خمین کے مظلوموں کی آس و امید تھے کہا: خمین میں آپ کا آبائی مکان ھمارے دعوے کی مسلمہ دلیل ہے ۔


انہوں نے دھشت گردی سے مقابل میں امام خمینی(ره)  کے والد اور داد کے عظیم کارناموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس گھرانہ کی دلیر خواتین کے جرآت مندانہ اقدامات کا تذکرہ کیا ۔
 

سرزمین پاکستان کے اس نامور شیعہ عالم دین نے آپ کی تربیت میں اپ کی پھوپھی کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس گھرانے کی عورتیں بھی حضرت زینب(س) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ظلم کی چولیں ہلانے میں مردوں کے شانہ بشانہ رہیں  ۔


انہوں نے مزید کہا: امام خمینی(ره) کی پھوپھی نے جب تک امام خمینی(ره) کے والد گرامی کے قاتل کو تختہ داتر پر نہیں لٹکا لیا دم نہیں لیا ۔


حجت الاسلام کاظمی نے ابتدائے طالب علمی میں امام خمینی(ره) کی سامراج مخالف سوچ اور ان کے افکار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: سرزمین قم پر قدم رکھتے ہی شاہ کے بیانات اور اس کے طرز عمل پر امام خمینی(ره) کی کڑی نگاہ تھی ۔


انہوں نے مزید کہا: شاہی حکومت کے جانب سے دین اسلامی اور شیعہ مذھب کے ساتھ ہونے والے کھلواڑ اور ایران میں مغربی دنیا کے نفوذ پر امام خمینی(ره) کی کڑی نظر تھی ۔


دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کی مجلس نظارت کے رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں امام خمینی(ره) کی محبوبیت اور آپ کو ائیڈیل قرار دیا جانا فقط اپ کی سیاسی شخصیت کی بنیاد پر نہیں ہے کہا: اپ کی معنوی اور عرفانی شخصیت کو سیاست پر برتری حاصل ہے  ۔


انہوں ںے حوزہ علمیہ قم میں اپنے وجود کو امام خمینی (ره) کی عرفانی اور معنوی شخصیت سے رونما ہونے والی تبدلیوں کا ثمرہ قراردیا اور کہا: ھماری نسلوں میں روحانیت کی جانب بڑھتا ہوا اشتیاق بھی امام خمینی (ره) کے مرھون منت ہے ۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬