03 June 2013 - 20:39
News ID: 5477
فونت
انقلاب اسلامی کا عشرہ سوم(2)؛
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین لبنان کے سنی کے عالم دین نے امریکا سے مقابلہ میں امام خمینی(ره) اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: سبھی عرب ممالک سے امریکا اور غاصب صھیونیت سے مقابلہ میں ایران کا راستہ اپنانے کے متمنی ہیں ۔
شيخ ماهر عبدالرزاق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین لبنان کے سنی کے عالم دین شیخ ماهر عبدالرزاق نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ سے گفتگو میں اسلامی معاشرہ میں امام خمینی(ره)  کے وجود کو ملت اسلامیہ کی حیات کا اھم موڑ جانا اور کہا: امام خمینی (ره) نے اپنے بیانات اور اقدامات کے ذریعہ دین اسلام کا احیاء کیا  ۔


 لبنان کے اس سنی عالم دین نے کہا: امام خمینی (ره) کی رھبری میں ایران کا اسلامی انقلاب، تمام اسلامی اور عرب ممالک نیز مستقبل میں پوری دنیا میں رونما ہونے والی تحریکوں کے لئے نمونہ عمل ہے ، یہ انقلاب مسلمانوں اور مستضعفوں کی دنیا میں امید کی ایک کرن ہے  ۔

 

انہوں نے سامراج مخالف، ایران کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کی تمام مشکلات کی بنیاد علاقہ میں امریکی اور صھیونی پروجیکٹ اور ان دونوں ممالک کی  ملت اسلامیہ کے خصوصی مسائل میں دراندازی و تفرقہ اندازی ہے ۔


شیخ ماهر عبدالرزاق نے یاد دہانی کی: ملت اسلامیہ کی کمزوری اور ان کا ٹکڑے ٹکڑے ہونا، بنیاد عالمی استکبار کی کوششوں کا نتیجہ ہے ، اور امت اسلامی جس مقدار میں بھی اپنے اتحاد میں استحکام لائے گی اسی مقدار میں انہیں ان کی عزت و قدرت بھی واپسی ملے گی ۔


انہوں ںے مزید کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ‌ای کی راھنمائیوں کے زیر سایہ ایران نے امریکی اور صھیونی پروجیکٹ کو آسانی کے ساتھ بے اثر کردیا  ۔


سرزمین لبنان کے سنی کے عالم دین نے یاد دہانی کی : امام خامنه‌ ای میں وہ تمام خصوصیتیں جو ایک اسلامی معاشرہ کی ھدایت کے لئے ضروری ہیں موجود ہیں اور آج ملت اسلامیہ جو ھر دور سے زیادہ  ایک طاقت ور رھبر کی نیاز مند ہے اپ کی شخصیت مسلمانوں کو ان کے مقاصد کی تکمیل میں مدد کرسکتی ہے  ۔


سرزمین لبنان کے سنی کے عالم دین نے امریکا سے مقابل میں امام خمینی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: سب متمنی ہیں کہ عرب ممالک، امریکا اور غاصب صھیونیت سے مقابلہ میں ایران کے راستہ اپنائیں  ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬