‫‫کیٹیگری‬ :
13 July 2013 - 14:24
News ID: 5637
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے رمضا ن المبارک کو صبر و تحمل و بھائی چارگی کی درسگاہ جانا اور کہا: امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل وحدت میں پنہاں ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے ماہ مبارک میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔


حجت الاسلام واحدی نے ماہ صیام کو صبر و تحمل اور رواداری و بھائی چارے کی درس گاہ جانا اور کہا : امت مسلمہ ماہ رمضان کی فیوض و برکات سے صحیح طریقے سے مستفید ہوں۔
 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھوں شکر بجا لانا چاہئے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں ماہ مبارک نصیب فرمایا : کہا : ماہ رمضان اللہ تعالیٰ کی مہمانی مہینہ ہے جوکہ ہمیں صبر و تحمل، رواداری و بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتاہے۔ 


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے مسلمانوں سے خطاب میں کہ اس ماہ کی برکتیں سمیٹ کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہونا چاہئے کہا: اس وقت امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہیں ان کا واحد حل اتحاد امت میں پنہاں ہے اس لئے امہ ماہ صیام میں بھائی چارے کے فروغ کا عہد کریں۔


انہوں نے حکومت پاکستان سے دہشت گردی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے مقابلہ کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے جانے کی تاکید کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬