15 July 2013 - 16:47
News ID: 5648
فونت
اسلامی اخلاق اور رھبر معظم انقلاب(6):
رسا نیوز ایجنسی - رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت ‌الله العظمی خامنہ ای نے حضرت امام محمد باقر علیہ‌ السلام سے منقول حدیث کی تشریح میں لوگوں کے سخن کی پیروی کا معیار بتاتے ہوئے کہا: بہی خواہ کی کڑوی باتوں کی پیروی کرو اور فریب کار کی لچھہ دار باتوں میں آنے سے پرھیز کرو ۔
رھبر معظم انقلاب اسلامي

 

رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے حضرت امام محمد باقر علیہ ‌السلام سے منقول روایت « عَنْ أَبُو جَعْفَرٍ ع یَا صَالِحُ اتَّبِعْ مَنْ یُبْکِیکَ وَ هُوَ لَکَ نَاصِحٌ وَ لَا تَتَّبِعْ مَنْ یُضْحِکُکَ وَ هُوَ لَکَ غَاشٌّ وَ سَتَرِدُونَ عَلَى اللَّهِ جَمِیعاً فَتَعْلَمُون ؛ امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ ای صالح جس کے سخن کی کڑّواہٹ تمھیں رولا دے اس کی باتیں مانو کیوں کہ وہ تمھارا خیر خواہ ہے اور جس کی باتیں تمھیں حوشحال کریں اس کی پیروی نہ کرو کیوں کہ وہ دھوکہ باز ہے اورعنقریب خدا کے نزدیک پہونچ کر سب کے دلوں کا حال دیکھ لو گے » ۔ کتاب کافى، ج 2، ص 683 ۔ کی تشریح کی ۔


رھبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا :  حضرت امام محمد باقر علیہ ‌السلام فرمایا کہ «اتّبع من یبکیک و هو لک ناصح ؛ ای صالح جو تمھیں رو دے اس کی بات مانو کیوں کہ وہ تمھارا خیر خواہ ہے » یعنی وہ انسان جس کے سخن کی زیادہ کڑواہٹ تمھیں رولا دے مگر تمھارا خیر خواہ ہو تو اس باتیں مان لو ، «اتّبع» اس کی باتوں کی پیروی کرو چاہے تلخ ہی کیوں نہ ہو مگر تمھارے حق میں بہتر اور تمھیں نفع بخش ہے ۔


انہوں نے حدیث کے دوسرے ٹکڑے «و لا تتّبع من یضحکک و هو لک غاش» کی تشریح میں کہا: اس حدیث میں آیا ہے  کہ میٹھی میٹھی باتیں کرنے والے کی باتیں نہ مانو کیوں کہ وہ فریبکار اور دھوکہ باز ہے، تمھیں دھوکہ دے رہا ہے تمھارا خیر خواہ نہیں ، بد دلی اور بد خواہی کی بنا پر تم سے میٹھی میٹھی باتیں کررہا ہے تاکہ تمھیں خوش رکھ کر تمھاری پشت میں خنجر مار سکے، ایسے لوگوں سے ھمیشہ پرھیز کرو، اور «و ستردّون الى اللَّه جمیعا فتعلمون» عنقریب خدا کے نزدیک پہونچ کر سب کے دلوں کا حال خود دیکھ لو گے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬