20 July 2013 - 01:44
News ID: 5668
فونت
حرم حضرت زینب پر شامی دھشت گردوں کا راکٹ سے حملہ، دفتری امور کے ذمہ دار شھید
حرم حضرت زينب

 

رسا نیوز ایجنسی – حرم حضرت زینب پر شامی دھشت گردوں کے راکٹ حملہ کے نتیجہ میں حرم کے دفتری امور کے ذمہ دار شھید اور متعدد زائرین زخمی ہوگئے ۔


رسا نیوز ایجنسی کی المادین سے رپورٹ کے مطابق،  شامی دہشتگردوں نے رسول اسلام کی نواسی حضرت زینب (س) کے حرم پر راکٹوں سے حملہ کیا، اس حملہ میں حرم میں دفتری امور کے ذمہدار انس رومانی شھید اور متعدد زائرین زخمی ہوگئے  ۔


اس رپورٹ کے مطابق، شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں سرکاری فوج اور شامی دھشت گرودں کے مابین ہونے والی لڑائی میں دہشتگردوں نے حرم حضرت زینب (س) کے کی جانب راکٹ برسائے، ایک راکٹ حرم کے احاطے میں پھٹا جس سے حرم کے دفتری امور کے انچارج انس رومانی شہید اور متعدد زائرین زخمی ہوگئے۔


دھشت گردوں کے راکٹ حملے کے بعد حرم حضرت زینب سلام اللہ علیھا میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔


اس حملہ کے بعد عوامی دفاعی گروہوں نے حجیرہ علاقہ میں دھشت گردوں پر حملہ کر کے متعدد دھشتگردوں کو زخمی کردیا ۔


واضح رہے کہ ابھی تک اس حادثہ کی تفصیلی رپورٹ سامنے نہیں اسکی ہے مگر بعض رپورٹس اس بات کی بیان گر ہیں کہ حرم کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہونچا ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬