20 July 2013 - 17:18
News ID: 5674
فونت
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں حضرت زینب علیھاالسلام کے روضہ مقدس پر حملہ کی شدید مذمت کی ۔
عباس عراقچي روضہ حضرت زينب

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے شامی دہشتگردوں کے ہاتھوں روضہ حضرت زینب علیھاالسلام کے کو ایک بار پھر دھشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر شدید ردعمل کا اظھار کیا ۔


عباس عراقچی نے اس حملہ کو عالمی اور اسلامی قوانین کے سراسر منافی بتاتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا : اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ اور غیر انسانی کارروائیوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں ۔


قابل ذکر ہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں نے کل جمعہ کے دن حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر راکٹ سے حملہ کیا جو میں صحن مبارک میں اکر گرا جس سے صحن کو نقصان پہنچا، دفتری امور کے ذمہ دار شہید اور کئی زائر زخمی ہوگئے ۔


حضرت زینب بنت علی علیھمالسلام کا روضہ اقدس دمشق کے مضافات میں واقع ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬