26 July 2013 - 19:35
News ID: 5706
فونت
ملی یکجہتی کونسل کے زیر اھتمام؛
رسا نیوزایجنسی – ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس میں « یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار» کے انعقاد خبر دی ۔
يوم آزادي پاکستان و يوم القدس سيمينار

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیرانتظام، یوم آزادی پاکستان اور یوم القدس کی مناسبت سے 26 رمضان المبارک 1434، بمطابق 5 اگست 2013 بروز سوموار بوقت 5 بجے سہ پہر کو اسلام آباد ہوٹل، اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہوگا۔


اس بیان میں کہا گیا : مملکت پاکستان 14 اگست 1947 کو 27 رمضان المبارک 1366 کی شب کی درمیانی رات کو معرض وجود میں آیا، لھذا اسی مناسبت سے امسال 26 رمضان المبارک کو «یوم آزادی پاکستان اور یوم القدس» منایا جائے گا ۔
 

اس سیمینار میں ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی قیادت کے علاوہ ملک کی علمی و ادبی شخصیات شرکت فرمائیں گی۔ قائم مقام صدر ملی یکجہتی کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی اس پروگرام کی صدارت کریں گے۔
مندرجہ ذیل افراد کا نام اس سیمینار میں خصوصی خطاب کرنے والوں میں شامل ہے:


سینیٹر راجہ ظفر الحق چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن)،


جناب لیاقت بلوچ قیم جماعت اسلامی پاکستان،


مشاہد حسین سید سیکریڑی جنرل مسلم لیگ (ق)،


پیر عبدالرحیم نقشبندی سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س)،


پیر سید محفوظ اللہ مشہدی سربراہ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم)،


صاحبزادہ سلطان احمد علی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل، سیکریٹری تنظیم العارفین،


جناب زاھد ملک چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل (ٹرسٹ)،


میاں محمد اسلم نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬