27 July 2013 - 18:16
News ID: 5713
فونت
پارہ چنار پاکستان؛
رسا نیوز ایجنسی - کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ سے متصل مین بازار میں 2 دھماکے میں 57 افراد جاں بحق اور 187 افراد زخمی ہوگئے ۔
پاکستان بم بلاسٹ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وھابی دہشتگردوں نے پارا چنار میں افطاری اور عید الفطر کی خریداری کیلئے بازاروں میں موجود روزہ داروں کو خون میں نہلادیا، پہ درپہ 2 خودکش دھماکوں میں 57 افراد جاں بحق اور 187 افراد زخمی ہوگئے جس میں 30 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، بازار میں دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ مغرب سے کچھ دیگر قبل افطاری اور عید کے سامان کی خریداری میں مشغول تھے، پہلے خودکش بمبار نے پاراچنار کے مین بازار میں مرکزی امام بارگاہ کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑایا، اس دھماکے کو ابھی 2 منٹ کا وقفہ بھی نہ گزرا تھا کہ امام بارگاہ کے قریب ہی واقعے اسکول کے سامنے بھی ایک اور دھماکا ہوا ۔


پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دونوں دھماکے بازاروں میں کئے گئے اس لئے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں ، دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬