28 July 2013 - 19:25
News ID: 5718
فونت
افغانستان کے صدر؛
رسا نیوز ایجنسی - افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی پاراچنار میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : دہشتگرد اسلام کے کھلے دشمن ہیں ۔
حامد کرزئي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پارہ چنار دھشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تکفیری دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے اھل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔


افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دین مقدس اسلام کی تعلیمات کے برخلاف ہے۔


واضح رہے جمعہ کی شام ، پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے شہر پارہ چنار میں تکفیری دہشتگردوں کے دو خود کش بم دھما کہ کے نتیجہ میں کم از کم ساٹھ افراد شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔


دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬