‫‫کیٹیگری‬ :
07 August 2013 - 15:04
News ID: 5779
فونت
عید سعید فطر کے قریب؛
رسا نیوز ایجنسی – ماہ مبارک رمضان کے اخر ایام اور عید سعید فطر کے قریب، قم ایران کے مراجع تقلید اور علماء کرام نے فطرہ کے مقدار مقرر کی ۔
 زکات فطرہ

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرات آیات ناصر مکارم شیرازی، جعفر سبحانی، لطف‌ الله صافی گلپائگانی، حسین نوری ہمدانی، حسین وحید خراسانی، شبیری زنجانی، محمد امامی کاشانی اور عبد الله جوادی آملی نے عید سعید فطر کے قریب فطرہ کی مقدار کا اعلان کیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے حرم مطھر حضرت معصومہ قم ‌(س) میں ہونے والی اپنی سلسلہ وار تفسیر قران کریم کی نشست میں، غالبی غذاء کے تحت امسال ھر ادمی کا فطرہ 3  ھزار تومان معین کیا ۔


انہوں نے زکات فطرہ کو روز عید کے واجبات اور وظائف میں سے شمار کرتے ہوئے کہا: زکات فطرہ کا پہلا اثر ماہ مبارک رمضان کی عبادتوں کی قبولی اور دوسرا اثر پورے سال مصیبتوں اور بلاوں سے انسان کی حفاظت ہے ۔
 

اس مرجع تقلید نے امسال کے فطرہ کی مقدار بتاتے ہوئے کہا: گیہوں کی لحاظ سے فطرہ کی مقدار 3 هزار تومان ہے اور چونکہ تہران میں گیہوں مہنگا ہے وہاں کے لوگ 3500 تومان فطرہ کی رقم ادا کریں گے و نیز چاول کے لحاظ سے فطرہ کی مقدار 15 هزار تومان ہے ۔


حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے بھی مدرسہ حجتیہ قم میں ہونے والے اپنے درس تفسیر قران کریم میں یہ کہتے ہوئے کہ بظاھر ائندہ جمعہ کو عید سعید فطر ہے کہا : امسال فطرہ کی مقدار 3600 تومان ہے اور فطرہ کے ادائگی ایک قسم کی شکر گزاری ہے  ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فقیروں اور نیازمندوں کی مدد، خداوند متعال کا شکر ادا کرنا ہے کہ اس نے ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنے کی مہلت دی ہے کہا: اگر انسان اپنی ذمہ داری کو بخوبی ادا کرنا چاہتا ہو تو غالبی غذاوں کے تحت ہر انسان 3 کیلو اچھے گیہوں کی 3600 تومان قمیت فطرہ کے طور پر ادا کرے ۔


اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی : مارکیٹ میں 1000 تومان کیلو کا گیہوں بھی موجود ہے جو بہت اچھا گیہوں نہیں ہے، لھذا بہتر کے انسان اچھے گیہوں کا فطرہ ادا کرکے خود کو ایک سال تک کی بلاوں سے محفوظ کر لے ، اور اچھے گیہوں کے لحاظ سے فطرہ کی مقدار 3600 تومان بنتی ہے  ۔


حضرات آیات نوری همدانی اور وحید خراسانی نے بھی روٹیوں کا استعمال کرنے والوں کے لئے ہر ادمی کا 3500 تومان اور چاول کے استعمال والوں کے لئے ہر ادمی کا 15000 تومان امسال کے فطرہ کی مقدار معین کی ۔


حضرت آیت ‌الله سیستانی نے امسال گیہوں کے لحاظ سے فطرہ کی مقدار 3500 تومان اور چاول کے حوالہ سے فطرہ  کی مقدار 13500 تومان اعلان کی ہے ۔


حضرت آیت‌ الله شبیری زنجانی نے گیہوں کی بنیاد پر امسال فطرہ کی مقدار فی کس 5000 تومان اور چاول کی بنیاد پر 3 کیلو 600 گرام چاول بتایا ۔


و نیز حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے بھی گیہوں کو غالبی غذاء قرار دیتے ہوئے ہر انسان کا فطرہ 3000 تومان قرار دیا اور کہا:  چاول کھانے والے استمال کئے جانے والے تین 3 کیلو چاول کی بازار میں موجود قیمت ادا کرے ۔


آیت ‌الله محمد امامی کاشانی نے ہمارے رپورٹر سے گفتگو میں شھر تہران میں فطرہ کی مقدار معین کرتے ہوئے کہا کہ اگر غالبی غذا چاول ہے تو فطرہ کی مقدار 15000 تومان ہے اور اگر غالبی غذا گیہوں ہو تو ہر انسان کے  فطرہ کی مقدار 3500 تومان ہے  ۔


تہران کے عارضی امام جمعہ نے ماہ مبارک رمضان میں روزہ نہ رکھنے والے کے لئے کفارہ کی مقدار بتاتے ہوئے کہا: اگر انسان روزہ رکھنے سے معذور رہا ہو تو ہر دن روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 1200 تومان اور جان بوجھ کر روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60000 تومان ہے  ۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬