19 August 2013 - 23:02
News ID: 5816
فونت
رسا نیوز ایجنسی - مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ نے اقوام متحدہ کو عراق کے مسائل اور بحران کے حل میں بہتر کردار ادا کرنے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد عمار حکيم
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری اسٹیل فین سے ملاقات میں عراق کے مسائل اور
بحران کے حل میں بہتر کردار ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: عراق اپنے حالات کی بہتری میں اقوام متحدہ کی مناسب مدد کا ضرورتمند ہے ۔
انہوں ںے اقوام متحدہ کے مرکز میں ہونے والے بم بلاسٹ کے ایک سال گذرنے اور اس بم بلاسٹ میں اقوام متحدہ کے نمائندہ ڈیمی سرجیو لو کے مارے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراق کے موجودہ حالات کی بہتری میں اقوام متحدہ کا کردار بہت اھم ہے ۔
اسٹیل فین نے بھی مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ سے ہونے والی اس ملاقات میں عراق کی سیاسی پارٹیوں کو متحدہ کرنے اور عراق کے بحران کو مہار کرنے میں مجلس اعلی اسلامی عراق کی کردار کی قدردانی کرتے ہوئے مشکلات کے حل میں گفتگو اور مصالحت کی تاکید کی ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬