22 August 2013 - 15:45
News ID: 5830
فونت
نئے تعلیمی سال کے اغاز پر؛
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز صدائے بہار کے ذمہ دار نے حوزات علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے اغاز پر کربلائے معلی اور لبنانی حوزات علمیہ کے دروس خارج فقہ و اصول کو نٹ سائٹ سے براہ راست نشر کئے جانے کی خبر دی ۔
دروس خارج فقہ و اصول

 

مرکز صدائے بہار کے ذمہ دار جواد جوادی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حوزات علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے اغاز پر کربلائے معلی اور لبنانی حوزات علمیہ کے دروس خارج فقہ و اصول کو مدرسہ فقاہت نٹ سائٹ سے نشر کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کربلائے معلی کے دروس خارج فقہ و اصول درس ختم ہونے کے دو گھنٹہ بعد ftp کے ذریعہ مدرسہ فقاہت نٹ سائٹ پر قابل دریافت ہوں گے  ۔

 

انہوں نے مزید کہا: حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی سے رابطہ اور موافقت اور استاد شیخ سلطان فاضلی کو تفصیلات سے اگاہ کرنے کے بعد گذشتہ برس اپ کے درس فقہ و اصول کی تقریبا 240 درسی نشستوں کی اڈیو فایل www.eshia.ir/feqh نٹ سائٹ پر قرار دی گئی ہیں ۔


مرکز صدائے بہار کے ذمہ دار نے استاد فاضلی کے گذشتہ دروس کا ٹیکسٹ تیار کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: اپ کے ائندہ سال کے دروس کے ٹیکسٹ کے سلسلہ میں بھی مقدمات فراھم کرئے گئے ہیں تاکہ مدرسہ فقاہت کے قوانین و ضوابط کے تحت ائندہ سال کے دروس کا ٹیکسٹ بھی تیار کیا جا سکے ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: حرم مطھر کربلائے معلی کے ٹیکنیکل گروپ سے نٹ امکانات کی فراہمی کی گئی ہے تاکہ حوزہ کے نئے تعلیمی سال کے اغاز کے ساتھ ہی کربلائ معلی کے دروس خارج براہ راست نشر ہوسکیں ۔


جواد جوادی نے لبنانی حوزات علمیہ کے دروس خارج فقہ و اصول کو براہ راست نشر کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: لبنان میں ٹیکنیکل رابطہ قائم کئے گئے ہیں تاکہ لبنانی حوزات علمیہ کے دروس بھی براہ راست نشر کئے جا سکیں ۔


انہوں نے مزید کہا: مدرسہ فقاہت اس کوشش میں ہے کہ قم سے باہر رہنے والوں کے لئے دروس خارج سے استفادہ کے امکانات فراہم کر سکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬